پشاور(بیورو چیف/عمران رشید خان)صوبہ خیبرپختونخوا کے
پولیس نے انٹرنیشنل ڈرگ مافیا سے وابستہ گروہ پکڑ لیا
صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی پولیس نے انٹرنیشنل ڈرگ مافیا سے تعلق رکھنے
والے اہم گروہ کو گرفتار کرلیا ہے جن میں سے دو کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ تین پاکستان کے
صوبہ بلوچستان کوئٹہ سے بتایا جارہا ہے ان پانچ افراد کو پشاور کے پوش علاقے حیات آباد فیز ٹو
میں ایک کرائے کے گھر پر پولیس چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا ہے مزکورہ کاروائی پشاور
پولیس کی نارکوٹکس ایراڈیکیشن ٹیم نے مقامی پولیس کو ہمراہ لے کر بہترین حکمت سے عمل
3 ماہ کے عرصے میں 14 فیکٹریاں سیل کیں، پولیس چیف
لائی گئی چیف کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر عباس احسن نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتےہوئے
صحافیوں کو بتایا کہ چھاپے کے دوران پولیس نے جب گھر کی تلاشی لو تو وہاں سے 80 کلو گرام
آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کی گئی ہے جس کی قیمت پاکستان میں 10 کروڑ سے زائد بتائی گئی
ہے تاہم عالمی مارکیٹ پہنچ کر اس کی مالیت کا اندازہ اربوں روپے میں لگایا جارہا ہے، علاؤہ ازیں
آئس کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی دو عدد کاروں سمیت ڈیجیٹل اسکیلز اور دیگر اشیاء بھی
برآمد ہوئیں پولیس نے قبضہ میں لے لیں گرفتار شدہ گروہ پشاور حیات آباد میں آئس کی پیکنگ
کرکے پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں کے علاؤہ دنیا کے دیگر ممالک کو بھی اس کی سپلائی کرتے
=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)
رہے انکا تعلق عالمی منشیات سمگلرز گروہ سے ہے جن کے نام اسحاق ولد جان محمد، نعمت اللہ ولد
شاہ حسین ساکنان افغانستان، افضل احمد عرف حاجی ملا، محمد عاکف ولد محمد جمال اور
محمد شان ولد محمد جمیل ساکنان بلوچستان کوئٹہ شامل ہیں گرفتار شدہ بین الاقوامی گروہ
کی افغانستان میں واقع لیبارٹریز میں آئس کرسٹل میتھ تیار کی جاتی ہے جس کے بعد چمن کوئٹہ
کے راستے اسے پاکستان منتقل کیا جاتا ہے اور پھر یہاں اس کے پارسل بناکر سپلائی کرکے کالا دھن
جمع کیا جاتا ہے پشاور پولیس کے سربراہ عباس احسن کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس نے تین ماہ کے
دوران آئس کرسٹل میتھ اور ہیروئن کے جڑ سے خاتمے میں بڑے ہدف حاصل کئے ہیں اس قلیل
عرصہ میں 14 فیکٹریاں سیل کیں جاچکی ہیں تاہم حالیہ کارروائی سب سے اہم اور سب سے بڑی
کامیابی ہے آئس سمیت دیگر منشیات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں
گرفتار شدہ گروہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور ان کی نشاندہی پر پولیس نے چند مقامی آئس ڈیلرز
اور سیلرز کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے پولیس کے مطابق مزید انکشافات متوقع ہیں۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے، صوبہ خیبرپختونخوا کے، صوبہ خیبرپختونخوا کے