0

صوبائی حق کو کم کر نے کی کوشش کی گئی تومزاحمت کرینگے،پیپلز پارٹی

Spread the love

پاکستان پیپلز پارٹی نے واضح کیا ہے کہ صوبائی حق کو کم کر نے کی کوشش کی گئی تو پیپلز پارٹی بھرپور مزاحمت کریگی ،نام نہاد جمہوری حکومت کو پارلیمانی روایات کا علم تک نہیں ،ٹریڈ یونینز پر قدغنیں لگائی جارہی ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کرینگے،پی آئی اے کی تباہی کے ذمہ دار یونین نہیں ، جب جہاز کم ہونگے تو بندے زیادہ ہوتے جائینگے، جہاز کیوں نہیں خریدے جاتے ؟مشرف دور کے وزیر رزاق داؤد سمیت ساری ٹیم واپس لائی جارہی ہے،ہر صورت نجکاری کی شدید مخالفت کرینگے، پیپلز پارٹی کے خلاف گھیرا تنگ صرف 18 ویں ترمیم کی وجہ سے کیا جارہا ہے ،آپ صوبوں کو کمزور کریں گے تو اس سے وفاق کمزور ہوگا ،آزادی صحافت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری اور چوہدری منظور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ 18 ویں ترمیم کا اعزاز پیپلز پارٹی کو ہی حاصل ہے ،سرزمین کو متفقہ دستور ذوالفقار علی بھٹو نے دیا ۔ انہوںنے کہاکہ غیر جمہوری دور میں اس آئین کو آلودہ کردیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے ذریعے غیر جمہوری شقوں کو ختم کرکے اصل حالت میں دستور بحال کیا۔ انہوںنے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اختیار دیئے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ 18 ویں ترمیم تمام صوبوں کو مساوی حقوق دئیے گئے، این ایف سی کے حقوق دیئے ۔ انہوںنے کہاکہ مشرف دور کے وزیر رزاق داؤد سمیت ساری ٹیم واپس لائی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کتنے زلفی بخاری آپ مختلف اداروں میں لاکر تباہ کرینگے ۔مرکزی سیکریٹری اطلاعات چوہدری منظور نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکات میں سے صرف فوجی عدالتوں کے معاملے پر زور کیا دیا جا رہا ہے، انیس نکات پر عمل درآمد کب ہوگا۔اس موقع پر پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ نے کہا کہ یونین پر جب بھی پی آئی اے میں پابندی لگی تب ہی ادارے میں بحران شروع ہوا، اس وقت بھی پی آئی اے کی تباھی کا الزام یونین پر لگاکر افسران اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply