0

صنفی مساوات ایوارڈ، مردوں کے نام

Spread the love

متحدہ عرب امارات میں صنفی برابری کے فروغ کےلئے کیے جانےوالے اقدامات کو سراہنے کےلئے نمایاں شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا، تاہم تمام ایوارڈز مردوں کو دیے جانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے صنفی مساوات کے شعبے میں مختلف شخصیات کو میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا۔منگل کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ایوارڈز صنفی مساوات کو فروغ دینے والی حکومتی شخصیت، صنفی مساوات کو فروغ دینے والی وفاقی اتھارٹی، اور بہترین صنفی مساوات کے منصوبے کی کیٹیگری پر مشتمل تھے۔تمام ایوارڈز وزارت خزانہ اور وزارت افرادی قوت سمیت مختلف حکومتی شخصیات کو دیے گئے۔ ایوارڈ پانے والے تمام شعبوں کی نمائندگی مرد کر رہے تھے۔صنفی مساوات کو فروغ دینے والی بہترین شخصیت کا ایوارڈ عر ب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان کو دیا گیا جنہوں نے فوج میں میٹرنٹی لیو پر عملدر آمد کےلئے کوششیں کیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان ایوارڈز کو نہایت طنز و تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ایک صارف نے ٹویٹ کیا، یہ صنفی تنوع دیکھ کر میں بہت خوش ہوں۔

Leave a Reply