صنفی عدم مساوات کےخلاف بھارت میں 620 کلومیٹر،لاکھوں خواتین کی انسانی زنجیر

Spread the love

بھارت میں لاکھوں خواتین نے انسانی زنجیر بنا کر صنفی عدم مساوات کےخلاف 620 کلومیٹر طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناڈالی۔یہ احتجاج ریاست کیرالہ میں قائم سبریمالا مندر میں خواتین کے داخلے پر پابندی کےخلاف کیاگیا۔احتجاج کے دوران انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے والی لاکھوں خواتین صنفی امتیاز ختم کرکے مساوی حقوق دینے کا مطالبہ کرتی رہیں۔منتظمین کادعویٰ ہے احتجاج میں لاکھوں خواتین نے کیرالہ کی تمام قومی شاہراہوں پرانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے خواتین کے مندر میں داخلے پر پابندی کےخلاف فیصلہ دیا تھا، اس کے باوجود بھی خواتین کو مندر میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

Leave a Reply