ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سردار ایم صغیر چغتائی سپرد خاک

ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سردار ایم صغیر چغتائی سپرد خاک

Spread the love

باغ (جے ٹی این آن لائن آزاد کشمیر) صغیر چغتائی سپرد خاک

ممبر اسمبلی سردار محمد صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور آبائی علاقوں میں

سپرد خاک، مرحوم کی عمر تقریباً پچپن سال تھی، آزاد کشمیر کی فضا سوگوار،

نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق ممبر قانون ساز

اسمبلی آزاد کشمیر اور ہردلعزیز سیاسی شخصیت سردار محمد صغیر چغتائی اور

ان کے ڈرائیور محمد سعید مغل کی میت حادثے کے آٹھ روز بعد منگلا ڈیم میرپور

سے ملی تھی- حادثہ آزاد پتن آٹھ روز قبل پیش آیا تھا جب وہ باغ براستہ راولاکوٹ

اسلام آباد روانہ ہوئے تو آزاد پتن راولپنڈی حدود میں سامنے سے آنیوالی گاڑی

سے ان کی ویگو گاڑی ٹکرانے کے بعد دریا میں جا گری، لیکن آٹھ روز سے

کوئی سراغ نہ مل سکا، ممبر اسمبلی کیساتھ ان کا پرائیویٹ سیکرٹری اور ڈرائیور

بھی تھے جن کی تلاش میں ہیلی کاپٹر پاکستان آرمی اور نیوی سمیت ڈیزاسٹر

منیجمنٹ کے رضا کار اور کئی مقامی ماہر غوط خور شامل تھے، یہاں تک کے

ممبر اسمبلی کے بھائی سردار محمد الیاس خان سعودی عرب سے فوری وطن آئے

انھوں نے امریکہ سے جدید آلات بھی منگوائے مگر میتیں نہ مل سکیں لیکن آحباب

اس امید میں تھے کے سب لوگ معجزانہ طور زندہ ہو سکتے ہیں مگر گزشتہ روز

اس وقت تمام امیدیں دم توڑ گئیں جب یہ اطلاع ملی کے ممبر اسمبلی اور ان کے

ڈرائیور کی میتیں منگلا جھیل سے مل گئی ہیں-

=-.-= آزاد اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے مزید خبریں ( =.= پڑھیں =.= )

بیرسٹر سلطان محمود انتظامیہ کو لے کر متعلقہ جگہ پہنچے جہاں سے میتیوں کو

ریسکیو کیا اور مقامی ہسپتال منتقل کیا پھر بعدازاں آبائی علاقے راولاکوٹ اور باغ

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا، دو روز قبل ممبر اسمبلی کے

پی ایس کی میت بھی دھان گلی ڈڈیال سے ایک کشتی بان کو ملی تھی، اس المناک

حادثے پر آزاد کشمیر کی فضا سوگوار اور ہر شخص غم سے نڈھال ہے، ممبر

اسمبلی سردار محمد صغیر خان چغتائی وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی

سردار محمد تنویر الیاس کے چچا ہیں جو کچھ دن قبل مسلم کانفرنس چھوڑ کر

تحریک انصاف میں شامل ہوئے لیکن فیصلے پر مطمئن نہیں تھے، یہ فیصلہ

چونکہ بھتیجے کے دباؤ پر کرنا پڑا، مرحوم کے تین بیٹے بیوی والد اور پانچ

بھائی ہیں، آپ نے بنگوئیں باغ راولاکوٹ سے تعلیم حاصل کی، پنجاب یونیورسٹی

سے ایل ایل بی کی، پی ایس ایف سے سیاسی آغاز کیا پھر باضابطہ طور مسلم

کانفرنس سے سیاست شروع کی، آپ ایک بار ممبر کشمیر کونسل بنے اس کے بعد

وفات تک ممبر اسمبلی تھے، مسلم کانفرنس نے آئندہ کیلئے ٹکٹ جاری کردیا تھا

کے تحریک انصاف میں شمولیت پر ٹکٹ ملا مگر اللہ کو کچھ اور منظور تھا کے

ایک خوفناک حادثے کے نتیجے خالق حقیقی سے جا ملے-

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اتوار کے روز ممبر اسمبلی کی نمازِ جنازہ راولاکوٹ جبکہ ڈرائیور کی نمازجنازہ

ہاڑی گہل باغ میں ادا کی گئی، سفرآخرت میں ہزاروں افراد امڈ آئے، آزادکشمیر

کی نامورسیاسی شخصیات کی نمازجنازہ میں شرکت کی، مرحوم انتہائی سادہ

شریف، ایماندار، غریب پرور اور ہمدرد انسان تھے، یہی وجہ ہے کہ آج ان کی

عدم موجودگی میں ہر آدمی افسردہ اور انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے، انکی

خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔

صغیر چغتائی سپرد خاک ، صغیر چغتائی سپرد خاک ، صغیر چغتائی سپرد خاک

Leave a Reply