صدر ٹرمپ کو دھچکا ، وفاقی عدالت نے پناہ گزنیوں کےخلاف پالیسیاں مسترد کر دیں

Spread the love

امریکہ کے ایک وفاقی جج نے صدر ٹرمپ کی پناہ حاصل کرنےوالے افراد کےخلاف بنائی گئی پالیسیوںں کو یکسر مسترد کردیا ۔ ٹرمپ ا نتظا میہ نے ایسے پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی لگا رکھی ہے جو اپنے ملک میں ان پر مختلف گینگز کے ذریعے یا گھر یلو تشدد کی بناءپر پناہ حاصل کرنے کا مطا لبہ کرتے تھے۔وفاقی عدا لت نے انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ایسے چھ ملک بدر کئے جانےوالے افراد کو واپس بلائیں اور ان کے معاملات پر ازسر نوغور کریں ۔ و ا شنگٹن ڈی سی کے ایک وفا قی جج ایمٹ سولیون کی عدالت میں درجنوں افراد اور بچوں کی طرف سے درخواست داخل کی گئی تھی جس میں ٹرمپ انتظامیہ کی ا میگر یشن پالیسی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ وفاقی جج نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا امریکہ میں غیر قانونی طریقے سے میکسکو کی سرحدسے داخل ہونےوالے افراد کو پناہ حا صل کرنے کی درخواست د ینے کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا ، فیصلے میں مزید کہا گیا یہ کانگریس کا اختیار ہے وہ کیسے قانون بناتی ہے ،وائٹ ہاﺅس ایسے قوانین کےخلاف اپنی مرضی سے پالیسی نہیں بناسکتا ،اس کی ایسی ایسی تمام پالیسیاں غیر قانونی ہیں۔

Leave a Reply