صدر ٹرمپ پاکستان سے تعلقات میں تجدید شراکت کے خواہاں

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن بیورو چیف )

امریکہ میں نئے تعینات کئے جانےوالے پاکستان کے سفیرڈاکٹر اسد مجید نے وائٹ

ہاﺅس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر کے انہیں ا پنی سفارتی اسناد

پیش کر دیں،اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ

وہ پاکستان کےساتھ تعلقات میں ایسے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں جہاں وہ مل کر

اپنی شراکت کی تجدید کرسکیں ،انہوں نے نئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان

کا خیر مقدم کیا اوروزیر اعظم عمران خان کےلئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہا ر کیا،

جبکہ صدر ٹرمپ کے خیر مقدمی کلمات کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے

کہا وزیر اعظم عمران خان بھی ان کےلئے ایسے خیر سگالی جذبات رکھتے ہیں

ڈاکٹر اسد مجید نے امریکی صدر کو یقین دلایا وہ اپنی سفارت کے دور میں دونوں

ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو آگے بڑھانے کےلئے انتھک

محنت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ قبل ازیں نئے پاکستانی سفیر نے پاکستانی

کمیونٹی کے نام ایک کھلے خط میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مقا می میڈیا سمیت

تمام شعبوں سے وابستہ افراد کےساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے، انہوں نے واضح

کیا امریکہ کےساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کمیونٹی لیڈ رز کا اہم کردار ہے

جن سے وہ پورا استعفادہ کریں گے۔

Leave a Reply