trump and jtnonline

صدر ٹرمپ ہسپتال سے وائٹ ہاﺅس منتقل، پریس سیکرٹری کیلی میکی نینی، دو نائب کرونا کا شکار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس

صدر ٹرمپ کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے اور ہسپتال میں تین راتیں گزارنے

کے بعد سوموار کی شام واپس وائٹ ہاﺅس جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ اس دوران

وائٹ ہاﺅس میں 3 مزید اہم عہدیداروں کے ٹیسٹ بھی مثبت آ گئے ہیں۔ سرکاری

ذرائع کے مطابق وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیلی میکی نینی اور ان کے دو

نائب بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ پریس سیکرٹری نے خود سوموار کے

روز ایک بیان میں بتایا کہ ان کے ٹیسٹ منفی آتے رہے ہیں لیکن سوموار کے روز

ان کا نیا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ان میں وائرس کی کوئی علامات نمودار نہیں

ہوئیں۔ اس طرح وائٹ ہاﺅس میں کرونا وائرس سے متاثر ہونیوالے اہلکار وں کی

تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

===-: یہ بھی پڑھیں، امریکی صدر اہلیہ سمیت کرونا وائرس میں مبتلا
———————————————————————————-

وائٹ ہاﺅس میں صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے کرونا وائرس میں

مبتلا ہونے کے بعد صدر کے مشیر ہوپ ہکس، انتخابی مہم کے منیجر بل سٹیفن

اور آدھ درجن سے زائد سینئر سٹاف ممبر بھی اس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان میں

کچھ وائٹ ہاﺅس سے باہر اور کچھ اندر موجود ہیں۔ اب پریس سیکرٹری اور ان

کے دو نائب کے مبتلا ہونے کی تازہ اطلاع ملی ہے۔ صدر ٹر مپ کی صحت کی

صحیح صورتحال اور ان کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بارے میں کنفیوژن

جاری ہے۔ ان کو آکسیجن کم ہونے کے باعث ”اینٹی باڈیز کاک ٹیل“ کے علاوہ

سٹیرائڈ دیئے جارہے ہیں۔

===-: صدر کی بیماری شدید یا نارمل کوئی بتانے کو تیار نہیں

ٹرمپ انتظامیہ میں کرونا وائرس کے حوالے سے اہم ترین مشیر ڈاکٹر انتھونی

فاچی نے صدر کے ہسپتال میں ہونیوالے علاج کی تعریف کرتے ہوئے کہا اس

سے بہتر سلوک نہیں ہوسکتا۔ اگرچہ وائرس کی باقاعدہ منظور شدہ دوا کوئی نہیں

لیکن شدید مرض میں ” ریمڈیسور “ دوا دی جاتی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان

کو اس دواء کا کورس بھی شروع کرا دیا گیا ہے اس طرح ان کو جو دوائیں دی

جارہی ہیں وہ شدید مرض میں استعمال ہوتی ہیں لیکن اس کے بارے میں کوئی بھی

واضح طور پر تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ صدر کی بیماری شدید ہے۔ صدر ٹرمپ

خود بھی کہہ چکے ہیںوہ سوموار کو ہسپتال سے ڈسچارج ہو سکتے ہیں۔

===-: ٹرمپ کی صحت بہتر ہسپتال سے ڈسچارج کا امکان، وائٹ ہاؤس چیف

وائٹ ہاﺅس کے چیف آف سٹاف مارک میڈوز بھی کہہ رہے ہیں کہ چونکہ صدر

کی صحت بدستور بہتر ہو رہی ہے اسلئے انہیں سوموار کو ڈسچارج کیا جا سکتا

ہے ایسا کیوں کیا جارہا ہے اس کی وجہ معلوم نہیں، تاہم یہ واضح ہے کہ ہسپتال

سے ڈسچارج ہونے کے بعد وائٹ ہاﺅس میں بھی ان کا علاج جاری رہیگا۔

== قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply