Amrika President Donald Trump Talking with Media 113

صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے تیار،لیکن بھارت راضی نہیں، امریکہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اب

بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاک و ہند کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے

کی پیشکش پر قائم ہیں تاہم بھارت راضی نہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ کی

جانب سے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھا ر ت کے درمیان ثالثی کا

کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ حریت رہنمائوں سمیت دیگر سیاسی

رہنمائوں کی جبری گرفتاری کی مذمت کر تے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا

گیاہے۔امریکی وزرات خارجہ کے ایک اعلیٰ افسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے کہا مسئلہ کشمیر پر پاکستا ن اور بھارت چاہئیں تو صدر ٹرمپ اب بھی اپنی

ثالثی کی پیشکش پر قائم ہیں تاہم بھارت مسئلہ کشمیر پر کسی کی ثالثی نہیں چاہتا۔

دوسری جانب جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس

ویلز کا کہنا ہے لاکھوں افراد کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

امریکہ کشمیر میں سیاسی و معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے روڈ میپ کی تیاری

کیلئے فریقین پر دبائو ڈالتا رہے گا۔امریکہ کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے

آیا ہے جب گزشتہ روز ہی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے میڈیا

سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر کو مقامی آبادی کی امنگو ں اور مذاکرات کے ذریعے

حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں