Ilhan Omar and trump jtnonline

مسلم خاتون رکن کانگریس الہان عمر بدعنوانی کی آفت، صدرٹرمپ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) صدر ٹرمپ الہان عمر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں کانگرس کی ڈیموکریٹک

مسلم خاتون رکن الہان عمر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بدعنوانی کی

آفت قراردے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : رکن کانگریس الہان عمر کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار
——————————————————————————

ٹرمپ نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا کہ لیسی جانسن شان دار

کام کریں گے، کانگریس کی مسلم خاتون رکن الہان عمر بدعنوانی کی آفت ہیں۔

الہان عمر کے مد مقابل ری پبلکن حریف لیسی کی مکمل حمایت و تائید

اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست مینسوٹا کی نشست کے

حوالے سے الہان عمر کے ری پبلکن حریف لیسی کے لیے اپنی حمایت اور تائید کا

اظہار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ امریکہ کے مشہور میڈیا پرسن

بل مچل کی ایک ٹویٹ کو بھی منسلک کیا۔

لیسی جانسن ناقابل یقین حد تک کامیاب رہیں گے، میڈیا پرسن بل مچل

مچل Your Voice America پروگرام کے میزبان بھی ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ

میں لکھا ہے کہ لیسی جانسن ناقابل یقین حد تک بدعنوان رکن کانگرس الہان عمر

کے خلاف کامیاب رہیں گے۔

جانسن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے بڑے حامیوں میں سے ایک ہیں

جانسن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے بڑے حامیوں میں سے ہیں۔ اگر آپ چاہتے

ہیں کہ جانسن الہان عمر کو شکست سے دوچار کریں تو براہ مہربانی اُن کی

انتخابی مہم کی سپورٹ کے لیے دل کھول کر عطیات دیں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

یاد رہے اس وقت پہلی مرتبہ امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ پارٹی کی، دو مسلم

خواتین رکن ہیں، جن میں سے ایک الہان عمر ہیں، وہ اپنی بے باکی اور سچ بولنے

کی وجہ سے ریپبلکن اور بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کھٹکتی ہیں،

اس سے قبل بھی امریکی صدر ان کیخلاف ایسی ہی ہرزہ سرائی کر چکے ہیں،

لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑی-

صدر ٹرمپ الہان عمر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply