صدر مملکت،وزیر دفاع بھی کورونا میں مبتلا، مزید41افراد جاں بحق

Spread the love

صدر وزیر دفاع کورونا

اسلام آباد ،پشاور ، کوئٹہ ،لاہور( جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز

میں تیزی آنے لگی، صدر عارف علوی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا وائرس کا شکار

ہو گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں صدر مملکت عارف

علوی نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اﷲ تعالیٰ کورونا متاثرین کو شفا عطا فرمائے۔ اپنے

ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی لیکن اینٹی باڈیز 2 ڈوز کے بعد

تیار ہونا شروع کردیتی ہیں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری ڈوز ایک ہفتے میں لگنی تھی۔

برائے مہربانی محتاط رہیں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر

آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔دوسری جانب

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 41 افراد

جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 256 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق

شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 116 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 525 نئے کیسز

رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 15 ہزار 227، سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 889، خیبر پختونخوا میں

85 ہزار 531، بلوچستان میں 19 ہزار 525، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 10، اسلام آباد میں 56 ہزار

450 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 484 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ ایک

لاکھ 7 ہزار 95 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 369 نئے ٹیسٹ

کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 98 ہزار 197 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 55 مریضوں کی

حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 41 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد

وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 256 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 246، سندھ میں 4 ہزار

491، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 301، اسلام آباد میں 561، بلوچستان میں 206، گلگت بلتستان میں

103 اور ا?زاد کشمیر میں 348 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھیاسلام آباد میں کورونا مریضوں کے

لیے مختص تینہسپتالوں میں آکسیجن بیڈز مکمل بھر گئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق

وفاقی دارالحکومت میں کورونا مریضوں کے لیے مختص اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز بھرگئے اور مزید

گنجائش نہیں ہے جب کہ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے 15 سرکاری اور نجی اسپتال مختص

کردیے گئے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس سے متاثرہ کیٹیگری سی والے ممالک

کے مسافروں سے متعلق نیاہدایت نامہ جاری کردیا، ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کیٹیگری سی

ممالک کے مسافروں کے لیے ائیرلائن کو خصوصی اجازت نامہ لینا ہوگا،مسافروں کی ٹیسٹنگ،

اسکریننگ، ٹریسنگ اور قرنطینہ کی لازمی شرائط کوپوراکرناہوگا۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ

مسافروں کی فہرست اور شناخت کی تفصیلات سی اے اے کودی جائیں گی فراہم کردہ تفصیلات

محکمہ ہیلتھ کے حکام سے شئیر کی جائیں گی جبکہ درکار تفصیلات ائیرلائنز چیک ان بند ہوتے ہی

سی اے اے پاکستان کوبھیجیں گی۔کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اضافے کے بعد پشاور کے دو

بڑے ہسپتالوں میں بھی بیڈز کی گنجائش ختم ہوگئی۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں او پی ڈی سروسز کو بند

کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی داخلوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی۔خیبر ٹیچنگ

ہسپتال میں صرف 2 بیڈز خالی رہ گئے۔ ہسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے 106 بیڈز مختص ہیں

جن میں سے 104 پر مریض داخل ہیں۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 154 بیڈز کورونا مریضوں

کے لیے مختص جن میں سے 136 پر مریض داخل ہیں خیبر پختونخوا میں مزید 6 اضلاع میں سکول

بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ صوبائی محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا۔صوبائی محکمہ تعلیم کی

جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کی بڑھتی لہر اور کیسز رپورٹ ہونے کے

بعد مزید 6 اضلاع میں سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بند کیے جانیوالے سکولوں میں ضلع

خیبر، شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، دیر اپر اور ہری پور کے سکول شامل ہیں لاہور سمیت مختلف اضلاع

میں کورونا وائرس میں شدت پیدا ہونے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز نے سرکاری اور نجی سکولوں

کے اساتذہ اور سٹاف کو سکولوں میں بلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن

جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی سکول مذکورہ ہدایات کی خلاف

ورزی کر مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

صدر وزیر دفاع کورونا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply