صدر مملکت نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کے اعلی ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازا

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سعودی ولی عہد شہز ادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے اعلی ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان عطا کردیا، پیرکو ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم عمران خان تینوں مسلح افواج کے سربراہان،چیئرمین سینیٹ،سپیکر قومی اسمبلی اور کابینہ ارکان بھی شریک تھے۔

قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا،جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب میں صدر مملکت نے کہا پاکستان سعودی عرب دوستی مذہب اور ثقافت پر مبنی ہے،

سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ملکوں کی دوستی کو مزید مضبوط کرے گا، پاک سعودی سپریم کونسل کا قیام انتہائی اہم ہے، سعودی عرب کا وژن 2030مستقبل کیلئے اہم ہے،سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتا ہوں۔

اس موقع پرخطاب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات میرے لئے اعزاز ہے، پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز پر شکریہ ادا کرتا ہوں،

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مذہبی احترام کی بنیاد پر ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں، مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی تعمیر میں پاکستانیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے، سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی ہنر مند اپنا کردار ادا کر رہے ہیں.ہم بھی پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں ساتھ ہیں.

Leave a Reply