صدر مملکت عارف علوی نے مساجد جانے کے لئے احتیاطی تدابیر بتادیں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )صدر مملکت عارف علوی نے مساجد جانے کے لئے احتیاطی تدابیر

بتاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو کھانسی، بخار، دمہ یا زکام ہے تو گھر پر نماز پڑھیں۔اپنے ٹوئٹر پیغام

میں ان کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں لیکن کچھ باتوں کا خیال

رکھیں۔نبی پاکؐ نے فرمایا کہ بیمار اور تندرست لوگوں کو قریبی میل جول سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

نماز جمعہ کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں لیکن ان باتوں کا خیال رکھیں۔ صدر مملکت نے

ٹویٹ پیغام میں نکات کے ساتھ مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا اپنے ٹویٹ میں انہوں نے

کہا کہ گھر پر نماز پڑھیں اگر آپکوکھانسی، بخار یا زکام ہے،آپ بزرگ، کم عمر یا دمے کے مریض

ہیں،اگر آپ مسجد جا رہے ہیں تو وضو گھر پر کریں اور 20سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں،جائے

نماز یا کوئی کپڑا ساتھ لے کر جائیں اور سجدے کے دوران سانس روک لیں،ہاتھ ملانے،بغل گیر ہونے

اور قریبی میل جول سے گریز کریں، کھانسی اور چھینک کے دوران ٹشو کا استعمال کریں۔انہوں نے

کہا کہ وضو گھر پر کریں اور 20سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں، جائے نماز یا کوئی کپڑا ساتھ لے

کر جائیں اور سجدے کے دوران سانس روک لیں۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہاتھ ملانے، بغلگیر

ہونے اور قریبی میل جول سے گریز کریں جبکہ کھانسی اور چھینک کے دوران ٹشو کا استعمال

کریں۔انہوں نے کہا کہ مسجد سے فرض نماز کے بعد جلد روانہ ہو جائیں، سنت اور نوافل گھر جا کر

ادا کریں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply