turkamanistan president gold dog

صدر ترکمانستان کا قومی ورثے کا حصہ پسندیدہ کتوں کی الابائی نسل سے انوکھا اظہارِ محبت

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اشک آباد (جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) صدر ترکمانستان قومی ورثہ

ترکمانستان کے صدر نے کتوں کی اپنی پسندیدہ نسل کو سب سے بڑے اعزاز سے

نوازا ہے اور انہوں نے اپنے دلعزیز کتے کا ایک سونے کا دیوہیکل مجسہ بنوایا

کر دارالحکومت اشک آباد میں نصب کرا دیا ہے، ترکمانستان کے صدر قربان قلی

بردی محمدوف نے اپنے الابائی نسل کے دلعزیز کتے کے 19 فٹ اونچے مجسمے

کی نقاب کشائی بھی خود کی۔

=—= الابائی نسل کا تعلق وسطی ایشیاء کے شیپرڈ کتوں کے خاندان سے ہے

تفصیلات کے مطابق ترکمانستان میں الابائی کتوں کی افزائشِ نسل کی جاتی ہے

اور ان کا تعلق وسطی ایشیاء کے شیپرڈ کتوں کے خاندان سے ہے۔ ان کتوں کو

چرواہے اپنے مویشیوں کی حفاظت کے لیے پالتے ہیں۔ ترکمانستان میں یہ کتے

قومی ورثے کا حصہ ہیں۔ کتے کے اس مجسمے کو ایک رہائشی علاقے میں نصب

کیا گیا ہے جہاں نوکر شاہی سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر لوگ رہتے ہیں۔

=—= مجسمہ الابائی نسل کے کتوں کے فخر اور خود اعتمادی کی عکاسی

کتے کے اس مجسمے کے ساتھ ایک ایل ای ڈی سکرین بھی لگائی گئی ہے جس میں اس نسل کے کتوں کے بارے میں دستاویزی فلم بھی کھائی جا رہی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس مجسمے کی تعمیر پر کتنی لاگت آئی ہے۔ سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ اس نسل کے کتوں کے فخر اور خود اعتمادی کی عکاسی کرتا ہے۔

=—=قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

صدر ترکمانستان قومی ورثہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply