zara meri bhi suno jtnonline 179

کرونا وباء کے باعث لاک ڈاؤن کرنیوالے ممالک پاگل، صدر بیلا روس

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

منسک (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) صدر بیلا روس

صدر بیلا روس الگیزانڈ لوکاشنکو نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن

کرنیوالے ممالک کو پاگل قرار دیدیا، اور کہا کہ دنیا کا دماغ گھوم گیا ہے۔ کرونا

وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کرنے کی ضرورت نہیں، یہ اقدام غیر ضروری

ہے۔

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : کیا ملک، کیا ہی اسکے باسیوں کا خیال رکھنے والی حکومت
——————————————————————————-

انہوں نے بطورصدر کرونا سے بچاؤ کیلئے کوئی خاص احکامات جاری نہیں

کیے، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور اس جیسے سنگین اقدامات کرنیوالے

ممالک کا تو دماغ گھوم گیا ہے۔

——————————————————————————
بیلا روس میں معمولات زندگی برقرار، شایان شان سالانہ عسکری پریڈ
——————————————————————————

گزشتہ روز بیلا روس میں سالانہ فوجی پریڈ میں جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں

نے شرکت کی، وہیں خود صدر الگیزانڈ لوکاشنکو بھی موجود تھے، شرکاء بغیر

کسی حفاظتی اقدام کے تقریب میں شریک تھے-

پریڈ کے دوران کسی ایک فرد نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا۔ بیلاروس میں ہوٹل اور

دکانیں بھی معمول کے مطابق کھلی ہیں، شہریوں پر کوئی اضافی پابندی نہیں ہے۔

لوگ عبادت گاہوں میں بھی جاتے ہیں، یہاں تک کہ سالانہ فٹبال بھی معمول کے

مطابق کھیلی گئی۔

——————————————————————————
کرونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، لاک ڈاؤن معشیت کیلئے نقصان دہ
——————————————————————————

صدر بیلا روس کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے اس قدر ڈرنے کی ضرورت

نہیں، کیونکہ یہ خطرناک نہیں ہے، لاک ڈاؤن سے ملکی معیشت کو نقصان ہوگا۔

بیلا روس میں کرونا کی وجہ سے 24 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 135

ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ، بیلا روس میں ویمز فٹبال لیگ جاری

چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والی موذی وباء کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں

کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں، لیکن حیران کن طور پر بیلا روس ویمن چیمپئن

شپ کا آغاز ہوا۔ کرونا وائرس کے باعث بیلا روس میں فٹبال لیگ دو ہفتے تک

معطل رہی، لیکن گزشتہ ہفتے انتظامیہ نے ویمنز فٹبال لیگ کا آغاز کر دیا، اور

اس سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں منسک ایف سی نے ڈی نیپر موگلی لیو کو 0-

10 سے شکست بھی دی۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

بیلا روس فٹبال ٹیم کی سٹار کھلاڑی خار لانوا کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں فٹبال

نہیں کھیلی جارہی، اور ان حالات میں میچز کا انعقاد ہونا بھی نہیں چاہیے، لیکن

دوسری جانب منسک فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین ائیگور شلوئےڈا نے کہا کہ

کرونا وائرس کیسز میں بہتری کے بعد ہی حکومت نے میچز کی اجازت دی ہے۔

صدر بیلا روس

Leave a Reply