صدرٹرمپ کا سی آئی اے پر طنز

Spread the love

امریکی انٹیلی جنس کے مطابق ایران کےساتھ ایٹمی معاہدہ کا ر گر ہے اور اپنے اچھے اثرات دکھا رہاہے ۔ البتہ شمالی کوریا اپنے وعدوں کے برعکس اپنے ایٹمی ذخیرے ختم کرتا نظر نہیں آتا ۔ امریکی انٹیلی جنس اداروں کے سربراہوں نے اپنی ایک مشترکہ رپورٹ میں یہ نتیجہ نکالا ہے جس پر شدید نکتہ چینی کر تے ہوئے صدر ٹرمپ نے طنزاً کہا بہتر ہے انہیں پڑھنے کےلئے دوبارہ سکول بھیج دیا جائے کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹیوں میں شامل ڈیمو کرٹیک ارکان نے صدر ٹرمپ کے رویے پر نا پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ دراصل امریکی انٹیلی جنس کے منجھے ہوئے پروفیشنلز کی حیثیت کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں گزشتہ شام کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے شہادت دیتے ہوئے نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر ڈان کو لٹس نے کہا ان ایجنسی کی رپورٹ سے شمالی کوریا کے لیڈر کم یانگ ان کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوتی کہ ان کا ملک اپنے ایٹمی ذخی%Bظے 858٪ %A8 ا %7 م8 %9%ر BE ۚ%ب BE ۘ%ر޲ DB7ٹن %D9%9%ئB1B޹ %BB%5 ي%مպ D87%B8 ی %1%DA5%BB %1 ے8%4%ىی B1A%D8%A%ی928%D9%8%سBE8ت %AB %1 ن8%2%D84ًا %D ں8ج ӧ%%D ػے 849%D ےA%C ۋ%نBABڌ %AA %9%نBABֈ%%D ىے A78%D5ل %1%D88غی ש ظر ׳ %AB%C ۈ%اܱ D85%88%4 و%تA88%D1و %9%و6ے ، امریکہ کے کچھ فوجیوں کو واپس اورکچھ کورہا کرنے کی بھی مثالیں دیں جن سے کامیابی ظاہر ہوتی ہے ،شمالی کوریا کے سربراہ نے گزشتہ برس اپنے ملک کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا عہد کیا تھا ۔ صدر ٹرمپ کی فر و ر ی میں ان سے دوسری ملاقات ہو رہی ہے۔امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے ایران امریکہ اور دوسری عالمی طاقتوں کےساتھ جوہری معاہد ے کے تحت برابر صحیح سمت کام کررہا ہے ۔ اس کی وجہ سے کم از کم وقتی طور پر اس کی طرف سے ایٹمی خطرہ کم ہو گیا ہے۔یادرہے صدر ٹرمپ مئی 2018 ءمیں اس معا ہد ے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا اس معاہدے کے تحت کو جوہری قوت بننے سے روکا نہیں صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے انٹیلی جنس ایجنسیا ں ایران کےساتھ معاہدے کا جو جائزہ لے رہی ہیں وہ بالکل غلط ہے۔

Leave a Reply