Amrika President Donald Trump Talking with Media

صدرٹرمپ نے انتشار پسند امریکی شہروں کا فنڈ بند کرنے کا حکم دیدیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

امریکی شہروں کا فنڈ

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو

حکم دیا ہے کہ وہ تحقیقات کرے کہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے کنٹرول میں کون کون

سے ایسے شہر ہیں جن کے حکام انتشار پسندی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

’’نیو یارک پوسٹ‘‘ کی اطلاع کے مطابق ایسے تمام شہروں کا وفاقی فنڈ بند کر

دیا جائے گا کیونکہ صدر ٹرمپ یہ سمجھتے ہیں کہ ایسے شہروں کو شہریوں کے

ٹیکس ڈالر استعمال کرنے کا اخلاقی حق نہیں پہنچتا۔ نیو یارک سٹی، واشنگٹن ڈی

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

سی، سیاٹل اور پورٹ لینڈ وہ پہلے چار شہر ہیں جن کے بارے میں وفاقی ایجنسیوں

سے رپورٹ طلب کی گئی ہے جو وہ وائٹ ہائوس کے بجٹ آفس کو فراہم کریں

گی۔ صدر ٹرمپ نے پانچ صفحوں کا ایک میمو جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی

گئی ہے کہ ان چار شہروں کا فنڈ بند ہونے کی صورت میں اس کے استعمال کا

متبادل طریقہ تجویز کیا جائے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا

جائے گا کہ وفاقی فنڈ غیر ضروری طور پر ضائع نہ ہوں اور نہ ہی وہ حکومت

کے اس وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے استعمال کریں کہ ہر شہری کی جان

مال کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

امریکی شہروں کا فنڈ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply