Emmanuel-Macron-French-President

صدرمیکرون کا الٹی میٹم، فرانسیسی مسلم کمیونٹی میثاق جمہوری اقدار کی قبولیت پر تیار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پیرس(جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) صدرمیکرون الٹی میٹم

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے مسلم رہنماؤں کو 15 روز کا الٹی میٹم دیا

ہے کہ وہ فرانس میں بنیاد پرستی کو روکنے کے لیے میثاقِ جمہوری اقدارکو قبول

کر لیں۔ صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے یہ الٹی میٹم فرانس میں ریاست سے

رابطے کے لیے مسلمانوں کی تسلیم شدہ باڈی فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ کو دیا گیا

ہے۔ میثاق کے مطابق اسلام کو سیاسی تحریک کے بجائے صرف مذہب سمجھا

جائیگا اور مقامی مسلمان گروپوں میں بیرونی مداخلت بھی ممنوع ہوگی۔

=—= صدر میکرون کا بنیاد پرستی سے نمٹنے کیلئے بھی اقدامات کا اعلان

فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ نے نیشنل کونسل آف امام کے قیام پر رضامندی ظاہر کر

دی جس کے تحت مساجد میں اماموں کا تقرر سرکاری طور پر ہو گا اور انہیں

کونسل کی جانب سے معزول بھی کیا جاسکے گا۔ فرانسیسی صدر کی جانب سے

بنیاد پرستی سے نمٹنے کے اقدامات کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ فوری اقدامات

کے طور پر پارلیمنٹ میں ایک وسیع تناظر کا حامل بل لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

تاکہ بنیاد پرستی کو روکا جاسکے۔ فرانسیسی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا

کہ فرانس میں گھریلو تعلیم پر پابندی ہوگی اور مذہبی بنیادوں پر کسی سرکاری

اہلکار کو دھمکانے پر بھی سخت سزا ہوگی۔ نئے قانون کے تحت تمام افراد کو

بچوں کو سکول بھیجنا لازمی ہوگا، بچوں کو ایک شناختی نمبر الاٹ کیا جائے گا

جس کی مدد سے ان کی سکول میں حاضری مانیٹر کی جائے گی اور خلاف ورزی

کی صورت میں والدین کو قید سمیت بھاری جرمانے کی سزا سنائی جائیگی۔

=—= فرانسیسی بچوں کو انتہا پسند ہونے سے بچانا ہوگا، وزیر داخلہ

علاوہ ازیں کسی بھی شخص کی ذاتی معلومات اس شخص تک پہنچانے پر پابندی

ہوگی جو اسے نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہو۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا تھا

کہ ہمیں اپنے بچوں کوانتہا پسندوں کے چنگل سے بچانا ہوگا، اس حوالے سے

قانون سازی کا بل 9 دسمبر کو پارلیمنٹ میں بحث کے لیے پیش کیا جائےگا۔ اس

پیش رفت کا تعلق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے بعد ہونے والے حملوں سے

جوڑا جا رہا ہے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی

)

صدرمیکرون الٹی میٹم

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply