صحت کی مفت سہولت میسر

Spread the love

صحت انصاف کارڈ سے غریب افراد کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی،سہولتوں میں دل کا آپریشن‘ سٹنٹس‘ کیمو تھراپی‘ ریڈیو تھراپی‘ ڈائیلاسز اور میٹرنٹی سروسز شامل وزا ر ت صحت اور اسٹیٹ لائف میں صحت سہولت پروگرام کے معاہدے پر دستخط ہوگئے،صحت انصاف کارڈ سے غریب افراد کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ سہولتوں میں دل کا آپریشن، سٹنٹس، کیمو تھراپی، ریڈیو تھراپی،ڈائیلاسز اور میٹرنٹی سروسز شامل ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کہا صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھادیا گیا ہے، آزاد کشمیر‘ گلگت بلتستان اور قبائلی اضلاع میں بھی صحت کارڈز دیں گے۔ سکیم سے 9کروڑ افراد اپنا مفت علاج کراسکیں گے، وفاقی حکومت نے وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کا نام تبدیل کرکے صحت سہولت پروگرام جبکہ ہیلتھ کارڈ کانام تبدیل کر کے صحت انصاف کارڈ رکھ دیاگیا،وزارت قومی صحت ، اسٹیٹ لائف کارپوریشن میں معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر صحت ، اسٹیٹ لائف کارپوریشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ صحت انصاف کارڈ کا پیکیج 7لاکھ20ہزار روپے کر دیا ہے۔

Leave a Reply