صحت کارڈ پلس پروگرام انتظامیہ کا اہل خیبر پختونخوا کیلئے اہم پیغام

صحت کارڈ پلس پروگرام انتظامیہ کا اہل خیبر پختونخوا کیلئے اہم پیغام

Spread the love

پشاور(جے ٹی این آن لائن ہیلتھ نیوز) صحت کارڈ پلس پروگرام

صحت کارڈ پلس پروگرام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صحت کارڈ پلس پر

سہولیات کے حصول کے لئے شہری 30 جون سے قبل اپنے کوائف درست یا درج

کروا ئیں۔ شہری 9780 سے نااہلیت کا پیغام موصول ہونے پر نادرا دفتر سے اپنا

ریکارڈ درست کروائیں، تجدید شدہ ریکارڈ 6 ماہ بعد صحت کارڈ پلس میں شامل

ہوگا۔ خیبرپختونخوا کے فلیگ شپ منصوبے صحت کارڈ پلس سے شہری بڑی

تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں اور مفت صحت سہولیات سے شہریوں کی زندگیوں

میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔ ہسپتالوں میں داخلے کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ

ہوا ہے جو منصوبے کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

=-.-= صحت سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

صحت کارڈ پلس پروگرام انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے

کہ ایسے شہری جن کو شناختی کارڈ نمبر 9780 پر بھیجنے کے جواب میں نااہلیت

کا پیغام موصول ہوتا ہے۔ وہ تمام شہری جن کا نام NADRA کے ریکارڈ سے

صحت کارڈ منتقل نہیں ہوسکا، ان کی معلومات کے لئے اس کی وجوہات درج کی

جا رہی ہیں۔ نادرا ریکارڈ میں شوہر کا اندراج بطور خاندان سربراہ نہیں ہوا۔ بیوی

کا ریکارڈ والد کیساتھ درج ہے اور ابھی تک شوہر کیساتھ اس کا ریکارڈ درج نہیں

کروایا گیا۔ شوہر کا انتقال ہو چکا ہے لیکن بیوہ کا ریکارڈ بطور خاندان سر براہ

نہیں کروایا گیا۔ شادی شدہ بیٹے والد کے خاندان میں بطور غیر شادی شدہ افراد

درج ہیں اور علیحدہ سے بطور خاندان سربراہ انکا ریکارڈ درج نہیں کروایا گیا۔

بچوں کے فارم ( ب ) نہیں بنوائے گئے۔ خاندان کے 18 سال سے زائد عمر کے

افراد کا شناختی کارڈ نہیں بنوایا گیا۔ شناختی کارڈ پرمستقل پتہ خیبرپختوخوا کا نہیں

ہے۔ یہ وہ وجوہات ہو سکتی ہیں جس کے باعث کسی شہری کو 9780 پر اپنا

شناختی کارڈ نمبر بھیجنے کی صورت میں نااہلیت کا پیغام موصول ہو۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

شہری صحت کارڈ پلس کے فوائد سے مستفید ہونے کے لئے NADRA میں اپنے

خاندان کا ریکارڈ 30 جون سے پہلے درست یا درج کروائیں کیونکہ جولائی میں

تجدید شدہ ریکارڈ صحت کارڈ پلس میں شامل کرلیا جائیا اورجو شہری NADRA

میں اپنے ریکارڈ کی 30 جون تک شمولیت یا درستگی نہیں کروائیں گے ان کو

جنوری 2022ء تک تجدید شدہ ریکارڈ کی صحت کارڈ پلس پروگرام میں شمولیت

کا انتظار کرنا پڑے گا، لہٰذا شہری بغیر کسی توقف کے NADRA کے قریبی دفتر

میں ریکارڈ کی شمولیت یا درستگی کروائیں اور سالانہ 10 لاکھ روپے تک کی

مفت صحت سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔

صحت کارڈ پلس پروگرام

Leave a Reply