صحت کارڈ پلس پروگرام انتظامیہ کا اہل خیبر پختونخوا کیلئے اہم پیغام

صحت کارڈ سسٹم سٹیزن پورٹل سے منسلک، خصوصی کیٹگری الاٹ

Spread the love

صحت کارڈ سٹیزن پورٹل

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) صحت انصاف کارڈ کے نظام کی مزید بہتری کیلئے وزیراعظم

کا بڑا اقدام،صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک

کردیئے گئے ۔ پورٹل پر صحت انصاف کارڈ کے نام سے خصوصی کیٹگری آلاٹ کردی گئی ۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔وزیراعظم آفس کے

مطابق ہسپتالوں میں علاج سے انکار ، سہو لیات کے فقدان،عملہ کے رویے سے متعلق براہ راست

شکایات کی جا سکیں گی،علاج پرآئے اخراجات کی عدم معلومات،علاج میں تاخیر اورغلط اعلاج پر

بھی شہری شکایت کر سکیں گے ۔صحت انصاف کارڈ کے پینل میں شامل ہسپتالوں کے مسائل پر بھی

شکایات درج کروائی جا سکیں گی۔شکایات کے فوری ازالے کیلئے اسٹیٹ لائف کے اعلی افسران کو

خصوصی ڈیش بورڈ بھی الاٹ کردیئے گئے ۔چیئرمین اسٹیٹ لائف شہریوں کی شکایات کے فوری حل

کو یقینی بنائیں گے ۔ اسٹیٹ لائف کے اعلی افسران کو خصوصی ڈیش بورڈ بھی الاٹ کردیئے گئے ۔

چیئرمین اسٹیٹ لائف شہریوں کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنائیں گے ۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply