صحت سہولت پروگرام پرعمل درآمد،وزارت قومی صحت اورحکومت پنجاب میں معاہدہ

Spread the love

وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے پنجاب میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے 60سے 70لاکھ خاندان اس پروگرام سے مستفید ہوں گے ۔ اب کسی غریب کو اپنے علاج کے لیے گھر کے برتن نہیں بیچنا پڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں وفاقی وزیر قومی صحت کی موجودگی میں مشترکہ انتظامات فارمولے کے تحت حکومت پنجاب کے ساتھ معاہدہ پر دستخط ہوئے ۔

یہ معاہدہ پنجاب کے تمام اضلاع میں نافذالعمل ہوگا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قومی صحت کا مزید کہنا تھا صحت انصاف کارڈ پاکستان کی تاریخ میںصحت عامہ کا سب سے بڑا انقلابی پروگرام ہے۔صحت انصاف کارڈ کا پیکج 7 لاکھ 20 ہزار روپے کر دیا ہے اس سے پہلے کسی حکومت نے صحت کے لیے اتنا بڑا پیکج نہیں دیا۔اس سکیم کے تحت غریب خاندان سرکاری خرچے پرپینل پر موجود پبلک اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں بڑی بیمار یوں کا علاج کروا سکیں گے ۔

Leave a Reply