0

صحت سہولت پروگرام، ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کوعلاج معالجہ کی مفت سہولت میسر

Spread the love

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے ہم اس ملک کے غیور عوام کے لیے صحت کا پیغام لائے ہیں اور وفاقی دارلحکومت سے صحت کے اس انقلابی پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں ہمارا عزم ہے صحت کی مساوی سہولیات کی فراہمی کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ لہذا وزیر اعظم کے وژن کے تحت صحت عامہ کے شعبے میں اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

گزشتہ روزصحت سہولت پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا یہ پروگرام پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا واحد پروگرام ہے جس کے تحت پورے پاکستان میں 1.5کروڑ خاندان صحت کی سہولت استعمال کریں گے۔ اسلام آباد میں85,000 غریب خاندانوں جبکہ فاٹا کے ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ دیں گے۔

یہ پروگرام عام بیماریوں کے داخلی علاج بشمول بچوں کی بیماریاں ، زچگی ، سرجیکل اور دیگر بیماریوں کو کور (Cover)کرے گا جن کی لاگت 120,000 روپے فی خاندان سالانہ ہو گی۔جبکہ اس پروگرام کے تحت داخلی امراض کے علاج جن میں بائی پاس،انجیو پلاسٹی، جل جانے والے افراد، حادثات، کینسر اور ذیابیطس کے مریض کیلئے 600,000 روپے فی خاندان سالانہ خرچ کئے جائیں گے۔

پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے والوں کی رائے معلوم کرنے کے لیے ایک نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے تاکہ ہمیں یہ پتا چل سکے کہ وہ علاج معالجے کی سہولیات سے مطمئن ہیں یا نہیں۔ ایک ٹول فری نمبر 0800-09009 کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جہاں سے جامع معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Leave a Reply