0

صحت انصاف کارڈ کا پیکیج 7 لاکھ 20 ہزار روپے کر دیا ہے،عامر محمود کیانی

Spread the love

وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنیوالے 60سے لے کر 70لاکھ خاندان اس پروگرام سے مستفید ہوں گے ۔ اب کسی غریب کو اپنے علاج کے لیے گھر کے برتن نہیں بیچنا پڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی کی موجودگی میں مشترکہ انتظامات فارمولے کے تحت حکومت پنجاب کے ساتھ معاہدہ پر دستخط ہوئے ۔یہ معاہدہ پنجاب کے تمام اضلاع میں نافذالعمل ہوگا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قومی صحت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے معاشرہ کے پسے ہوئے طبقات اور غریب خاندانوں کو معیاری علاج معالجہ کی سہولیات مفت میسر آئیں گی ۔ایک اندازے کے مطابق صرف پنجاب میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے 60سے لے کر 70لاکھ خاندان اس پروگرام سے مستفید ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ غریب افراد کے لیے علاج معالجہ مشکل ہوتاہے اب کسی غریب کو اپنے علاج کے لیے اپنے گھر کے برتن نہیں بیچنا پڑیں گے۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ پاکستان کی تاریخ میںصحت عامہ کا سب سے بڑا انقلابی پروگرام ہے۔صحت انصاف کارڈ کا پیکیج 7 لاکھ 20 ہزار روپے کر دیا ہے اس سے پہلے کسی حکومت نے صحت کے لیے اتنا بڑا پیکیج نہیں دیا۔اس سکیم کے تحت غریب خاندان سرکاری خرچے پرپینل پر موجود پبلک اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں بڑی بیمار یوں کا علاج کروا سکیں گے اور صحت کارڈ سکیم میں بڑی بیماریاں جس میں دل کے آپریشنز ، سٹنٹس ڈالوانا، کیمو تھراپی ، ریڈیوتھراپی ، ڈائیلالائسیز ، میٹرینٹی اور دیگر میڈیکل و سرجیکل سروسز شامل ہیں ۔

Leave a Reply