0

صحافی خاشقجی قتل،ترکی نے ابھی تک شواہد نہیں دیئے،سعودی عرب

Spread the love

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہاہے انھیں نہیں معلوم صحافی جمال خاشقجی کی لاش کہاں ہے، صحافی کے قتل پر گیارہ افراد پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے جبکہ گرفتار افراد سے مقتول صحافی کی لاش سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انکا مزید کہنا تھا ولی عہد نے جمال خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا، یہ سرکاری آپریشن نہیں تھا۔

عادل الجبیر نے مزید کہا کہ صحافی کے قتل کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، امید ہے جلد حتمی نتیجے تک پہنچ جائیں گے، صحافی کے قتل کیس کے پراسیکیوٹر کو ترکی سے ابھی تک شواہد نہیں ملے۔

Leave a Reply