خالصتان جھنڈا لہرا دیا

کسانوں کے احتجاج کی رپورٹنگ پر بھارتی صحافیوں کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج

Spread the love

صحافیوں بغاوت مقدمات درج

ممبئی (جے ٹی این آن لائن نیوز) متعدد بھارتی صحافیوں کو کسانوں کے گزشتہ

ہفتے کئے گئے احتجاج کے بارے میں رپورٹ اور آن لائن پوسٹس کرنے پر

بغاوت کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ گیا ،میڈیا تنظیموں کی جانب سے قانونی

کارروائی پر بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹ

کے مطابق کم از کم 5 ریاستوں میں جن صحافیوں کے خلاف پولیس کیسز کا

اندراج کیا گیا ہے، ان میں معروف اینکر راج دیپ سردیسی اور کارواں نامی

جریدے کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ونود جوز بھی شامل ہیں۔مذکورہ کیسز ان ریاستوں

کے مقیم افراد نے دائر کیے جن میں 26 جنوری کو دہلی کے لال قلعے پر کسانوں

کے احتجاج کے دوران ٹوئٹر پر غلط پوسٹس کر کے تشدد کو بھڑکانے کا الزام

عائد کیا گیا ہے جس میں ایک یہ رپورٹ بھی شامل تھی کہ پولیس نے ایک شخص

کو مار دیا ہے۔ ہزاروں کسان 2 ماہ سے زائد عرصے سے بھارتی دارالحکومت

کے مضافات میں دھرنا دے کر بیٹھے ہیں اور نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کا

مطالبہ کررہے ہیں جسے وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کاشت کار کے بجائے نجی

خریداروں کو فائدہ دے گا۔26 جنوری بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر

احتجاج اس وقت پر تشدد ہوگیا تھا جب کسانوں نے تاریخی لال قلعے پر چڑھائی

کردی تھی، اس دوران ایک شخص ہلاک جبکہ سینکڑوں مظاہرین زخمی ہوگئے

تھے۔اس وقت عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ احتجاج میں شامل ایک شخص ٹریکٹر

الٹنے سے اس کے نیچے دب کر ہلاک ہوا تھا لیکن ایسی بھی اطلاعات تھیں کہ

مذکورہ شخص کو گولی ماری گئی تھی تاہم آنسو گیس فائر کرنے والی پولیس نے

گولی چلانے کی تردید کی تھی۔صحافیوں کے خلاف اترپردیش ریاست میں درج

کروائی گئی ایک شکایت میں کہا گیا کہ ملزم نے آن لائن جھوٹی اور غلط معلومات

پھیلا کر اپنے ذاتی اور سیاسی مفاد کے لیے مظاہرین کو مشتعل کرنے کی کوشش

کی۔ونود جوز نے کہا کہ انہوں نے وہاں موجود عینی شاہدین اور مرنے والے

شخص کے رشتہ داروں سے سنا تھا کہ اس کو گولی ماری گئی تھی۔اپنے بیان میں

انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ آزادانہ رپورٹنگ پر حملہ ہے، حکومت چاہتی ہے کہ

صرف اس کا مؤقف شائع کیا جائے۔دوسری جانب اینکر راج دیپ سردیسی جو ایک

وکیل بھی ہیں انہوں نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

صحافیوں بغاوت مقدمات درج

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply