صبا قمر کی ہاں، حرا مانی کا اکاؤنٹ، فضا علی کا ٹوٹکہ اور مومل شیخ کی کمائی

صبا قمر کی ہاں، حرا مانی کا اکاؤنٹ، فضا علی کا ٹوٹکہ اور مومل شیخ کی کمائی

Spread the love

کراچی، لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) صبا قمر کی ہاں

پاکستان کی معروف و ہردل عزیز اداکارہ اور ماڈل صبا قمر نے امسال شادی کی

پیشکش پر ہاں کہہ دی۔ اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے چند سال قبل اپنے

اور اہلیہ کیساتھ پیش آئے ایک ناخوشگوار واقعہ، اداکارہ فضا علی نے مداحوں کو

وزن کم کرنے کا ٹوٹکہ بتا دیا اور اداکار شہزاد شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی

بہن اور اداکارہ مومل شیخ نے لاک ڈاؤن کے دوران سال بھر کی کمائی ایک ساتھ

کر لی ہے-

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سایٹ انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر صبا قمر نے اپنی

دلکش تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا اگر یہ ہونا ہے تو ہو جائیگا۔ صبا

قمر کی پوسٹ پر بلاگر عظیم خان نے انہیں شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا ’

آﺅ شادی کرلیتے ہیں اس سال؟ شادی کی پیشکش پر صبا قمر نے لکھا ’ قبول ہے‘۔

ساتھ ہی اداکارہ نے رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے محبت کا نشان دل بھی بنا

ڈالا۔ دونوں شخصیات کی جانب سے شادی کی بات چیت اور رضا مندی ظاہر

کرنے کے بعد مداحوں نے بھی اپنی رائے دینا شروع کردی۔ صبا قمر کے اکاﺅنٹ

پر متعدد لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور لکھا کہ آپ دونوں کی جوڑی بہترین

ہے۔

=–=ایک وقت تھا جب اکاﺅنٹ میں صرف 10 ہزار روپے تھے، ماڈل حرا

اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے چند سال قبل اپنے اور اہلیہ کیساتھ پیش آئے

ایک ناخوشگوار واقعے کا ذکر کیا۔ ادکارہ و ماڈل حرا مانی اپنے شوہر مانی کے

ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران کیرئیر میں

پیش آنیوالے اتار چڑھاؤ کا ذکر کرتے ہوئے حرا مانی نے بتایا ایک وقت ایسا بھی

آ چکا ہے جب میرا ڈرامہ ہٹ ہو رہا تھا لیکن میرے اور مانی کے اکاؤنٹ میں

صرف 10 ہزار روپے تھے۔ مانی نے اپنے کیرئیر کے ایک ناخوشگوار واقعے

سے متعلق بتایا کہ 5 سال قبل ایک اداکارہ نے مارننگ شو میں میرے اور حرا کے

ہمراہ انٹری دینے سے بھی انکار کردیا تھا اور اس کی وجہ مقبولیت کا نہ ہونا تھا،

تاہم مانی نے اداکارہ کا نام لینے سے انکار کر دیا۔ مانی نے بتایا میری حرا سے

لڑائی ہی ہمیشہ کپڑوں پر ہوتی ہے کیونکہ حرا کو بغیر آستین کے کپڑے پہننے

سے منع کرتا تھا اور میں کپڑوں کے معاملے میں حساس ہوں۔ میں پاکستانی ہوں،

یہاں پیدا ہوا ہوں اسلیے مجھے یہاں کا پتا ہے، میرا خیال ہے آپ جو بھی پہنیں

علاقہ دیکھ کر پہنیں آپ کو پتا ہونا چاہیے آپ کو کس علاقے میں کیا پہن کر جانا

چاہیے۔

=–= وزن کم کرنا ہے تو درج ذیل ” ٹوٹکہ “ استعمال کریں، فضا علی

اداکارہ فضا علی نے اپنے مداحوں کو وزن کم کرنیوالی چائے بنانے کی ترکیب بتا

دی۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی ایک ویڈیو میں بڑھتے وزن سے

پریشان لوگوں کیلئے ایک ہربل چائے کی ترکیب بتائی جس کو پینے سے لوگوں

کو اپنے جسم میں نمایاں کمی محسوس ہو گی۔ فضا علی نے کہا دو کپ پانی میں

دار چینی ، پودینے کے پتے، شہد اور لیموں شامل کرلیں اور ایک کپ پانی رہ

جانے جتنا ابالیں اور اس چائے کو دن میں دومرتبہ پی لیں جس سے آپ کا وزن

کافی حد تک کم ہو جائیگا۔

=–= لاک ڈاؤن میں مومل نے کی سوشل میڈیا سے سال بھر کی کمائی

اداکار شہزاد شیخ گزشتہ روز اپنی بہن مومل کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں شریک

ہوئے اور مومل شیخ کے انسٹاگرام بزنس کے بارے میں بتایا کہ گزشتہ برس کرونا

لاک ڈاؤن کے دوران وہ پورا سال گھر میں بیٹھے رہے لیکن مومل نے اسی دوران

اتنے پیسے کمائے جتنے کوئی سال بھر میں نہیں کما سکتا۔ لاک ڈاؤن کے دوران

کبھی مومل انسٹاگرام پر ڈائپر بیچ رہی تھیں تو کبھی دودھ بیچ رہی تھیں، یوں

سمجھ لیں کہ یہ لڑکی پورا سال پیسے کمانے میں لگی رہی۔ مومل نے اس دوران

اپنے بیٹے کو بھی ساتھ ملا لیا تھا اور وہ بھی ان کی بنائی ہوئی ویڈیوز میں شامل

ہوا کرتا تھا اور مومل بیٹے کے پیسے اور بھی زیادہ لیا کرتی تھیں۔ مومل شیخ

انسٹاگرام آئی ڈی پر لاک ڈاؤن کے دوران بھی مختلف اشتہارات کی ویڈیوز شیئر

کرتی رہی ہیں۔

صبا قمر کی ہاں

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply