bilal saeed and saba qamar jtnonline

مسجد میں گانے کی شوٹنگ، اندراج مقدمہ کی درخواست دائر، صبا قمر،بلال سعید کا موقف

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور( جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) صبا قمر بلال سعید

مسجد وزیر خان میں گانے کی ریکارڈنگ کے معاملے پر ایک اور شہری نے

اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی-

یہ بھی پڑھیں : ادکارہ مہوش حیات کی مسجد نبوی میں لی گئی تصویر وائرل
——————————————————————————

پولیس کے مطابق اندرون لاہور کے رہائشی رانا عاکف نے درخواست تھانہ اکبری

گیٹ میں جمع کرائی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم کی عکس

بندی کے دوران صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد میں رقص کر کے اس کے

تقدس کو پامال کیا، مذہبی جذبات مجروح کرنے پردونوں کیخلاف مقدمہ درج کیا

جائے۔

توہین مذہب کا سوچ بھی نہیں سکتی، دل آزاری پر معافی چاہتی ہوں، صباء قمر
——————————————————————————–

مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی میں ملوث ماڈل گرل صبا قمر نے

وضاحت پیش کر دی ۔ ماڈل گرل نے موقف اختیار کیا کہ شوٹنگ کے دوران مسجد

کی انتظامیہ بھی موجود تھی اور وہ گواہ ہیں کہ وہاں کسی قسم کی کوئی موسیقی

نہیں چلائی گئی۔ جو حصہ فلمایا گیا وہ میوزک ٹریک کا حصہ ہے۔ گانے کی پوری

ویڈیو 11 اگست کو سامنے آرہی ہے۔ براہ کرم ویڈیو دیکھیں اور سمجھیں کہ ہم سب

ایک ہی صفحے پر ہیں، ہم سب مسلمان ہیں-

ہمارے دل میں بھی اپنے مذہب اسلام کیلئے اتنی ہی محبت اور احترام ہے جتنا آپ

سب کے دل میں ہے اور کبھی بھی اس کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔ جو

ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے وہ قبول کے پوسٹر کے لیے محض

ایک کلک تھا ۔ انجانے میں اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو ہم معذرت

خواہ ہیں۔

قسم کھا کر کہتا ہوں، مسجد میں میوزک چلایا، نہ ہی ڈانس کیا، اداکار بلال سعید
——————————————————————————–

اداکار بلال سعید نے کہا ہے حلفاََ کہتا مسجد میں میوزک چلایا، نہ ہی ڈانس کیا،

فوٹو شوٹ کی غرض سے صباء اورمیں نے ایک چھوٹی سی ایکٹنگ کی، ویڈیو

میں سے مسجد وزیر خان والا شوٹنگ کا حصہ نکال رہا ہوں، غلطی کی اللہ تعالیٰ

اور عوام سے معافی مانگتا ہوں، زندگی میں کبھی ایسا نہیں کریں گے۔

نکاح کا سین شوٹ کیا، غلط فہمی نے جنم لیا ، بلال سعید
——————————————————————————–

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا میں نے اور صبا قمر نے مسجد وزیر خان میں

ایک نکاح کا سین شوٹ کیا، جس کی وجہ سے بہت زیادہ غلط فہمی نے جنم لیا اور

لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ الحمداللہ میں ایک مسلمان ہوں، میری تربیت

مسلمان گھرانے میں ہوئی ہے، ایسا کرنے کا اپنے وہم و گمان میں بھی نہیں سوچ

سکتا۔

مسجد انتظامیہ ہماری گواہ

تاہم ایک کلپ کی وجہ سے غلط فہمی ہوئی، ہم سب جانتے ہیں اس سے پہلے بھی مساجد میں فوٹوشوٹ ہوتے آئے ہیں۔ ہم سے عدم توجہی کی بناء پر غلطی ہوتی ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہیں، اللہ پاک معافی مانگنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

صبا قمر بلال سعید

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply