saima noor, shaqufta ejaz and saba qamar jtnonline

صائمہ نور، شگفتہ اعجاز اور صبا قمر کیلئے بڑا دن، کِس نے کیسے دی مبارکباد

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) صائمہ نور شگفتہ اعجاز

پاکستانی شوبز کی تین بڑی سٹارز صبا قمر، صائمہ نوراور شگفتہ اعجاز آج اپنی اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔

اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے بہترین دوست اداکار نعمان سمیع کی سالگرہ مناتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان کیلئے ایک خوبصورت پیغام دیا۔

اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار یاسر حسین نے کیا گوہر رشید کیلئے انکی 36 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار-

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : عجب اتفاق، عمر شریف اور مرحوم محمدعلی کا مشترکہ دن
——————————————————————————-
پاکستان فلم انڈسٹری کا بڑا نام صائمہ نور 50 ویں بہار دیکھنے پر خوشی سے نہال

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کا بڑا نام صائمہ نور بھی آج اپنی 49 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ صائمہ نور 5 مئی 1971ء کو ملتان میں پیدا ہوئیں،

فلم انڈسٹری میں صائمہ نور نے ابتداء سے لیکر ابھی تک بے شمار کامیاب فلمیں کی ہیں۔

صائمہ نور اور سلطان راہی مرحوم کی جوڑی فلم بینوں میں بڑی مقبول ہوئی، اور اس کیساتھ انہوں نے اپنے دور کے تمام ہیروز کیساتھ فلموں میں ہیروئن کے طور پر کام کیا، اور پاکستان فلم انڈسٹری میں خوب نام کمایا۔

پی ٹی وی کی منجھی ہوئی اداکارہ شگفتہ اعجاز بھی 49 برس کی ہو گئیں

پاکستان ٹی وی کی منجھی ہوئی اداکارہ شگفتہ اعجاز بھی آج 49 برس کی ہو گئی ہیں۔ وہ 5 مئی 1971ء کو گجرات میں پیدا ہوئیں۔ شگفتہ اعجاز نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

شگفتہ اعجاز کے کریڈٹ پر بے شمار کامیاب ڈرامہ سیریل ہیں۔ جس میں شگفتہ اعجاز نے اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، اور آج بھی ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں۔

خوبرو اداکار صبا قمر بھی زندگی کی 36 بہارین دیکھنے پر شاداں

صبا قمر5 مئی 1984ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں۔ ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا- بعدازاں ٹی وی ڈراموں میں بے مثال اداکاری سے اپنی شناخت قائم کی۔

ٹی وی ڈراموں کیساتھ پاکستانی اردو فلموں، اور بالی ووڈ کی ایک فلم میں بھی اداکاری کی۔ صبا قمر نے بالی ووڈ میں بننے والی فلم میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

نعمان سمیع کی سالگرہ پرعلیزے شاہ کی خواہش

اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے بہترین دوست اداکار نعمان سمیع کی سالگرہ مناتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان کیلئے ایک خوبصورت پیغام دیا۔

نعمان اور علیزے ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں اور اکثرسوشل میڈیا پرایک ساتھ مخصوص کیپشنز والی تصاویر شیئر کرتے ہیں- اسی لیے فالوورز کو ان کی گہری دوستی کا بخوبی اندازہ ہے۔

قارئین : ہماری کاوش اچھی لگے کو شیئر ضرور کرٰیں

انسٹا پرسالگرہ کے کیک کیساتھ اپنی اورنعمان کی تصویرشیئرکرتے ہوئے علیزے نے لکھا، کہ مجھے یقین نہیں آتا میں کتنی خوش قسمت ہوں، جس کا تمہارے جیسا بہترین دوست ہے، تم میری زندگی کے ہر روز کو خاص بناتے ہو۔

اداکارہ نے نعمان کو اپنا سب سے پسندیدہ شخص قراردیا، سالگرہ کی مبارکباد دی، اور لکھا دعا ہے کہ، اللہ تعالیٰ تمہیں زندگی کی بڑی خوشیوں اور کبھی نہ ختم ہونیوالی نعمتوں سے نوازا جائے۔

کبریٰ خان، یاسر حسین نے کیا گوہر رشید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اداکارہ کبریٰ خان، یاسر حسین نے گوہر رشید کی 36 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔ کبریٰ خان نے کہا کہ ان کی چھوٹی سی دنیا میں گوہر رشید کا بڑا اہم کردار ہے- انہوں نے ان کی کامیابی اور صحت کے بارے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپڈیٹ رہنے کیلئے کریں : جے ٹی این آن لائن کو سوشل میڈیا پر فالو

یاسر حسین نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برسوں بعد گوہر کی سالگرہ پر اپنے دوستوں سے ملیں ہیں، جو کہ انہیں بہت اچھا لگا۔

صائمہ نور شگفتہ اعجاز

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply