شین وارن کا ’بش فائر فنڈ‘ کیلئے اپنی ٹیسٹ کیپ کی نیلامی کا فیصلہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے’بش فائر فنڈ‘

کیلئے اپنی ٹیسٹ کیپ نیلام کرنے کا اعلان کر دیا، مائیکل وان نے 25 ہزار

آسٹریلوی ڈالرز کی پہلی بولی لگائی۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے جنگلات میں

پھیلی آگ بجھانے کے لیے ہر کوئی میدان عمل میں ہے تاہم اس کام میں کرکٹرز

بھی پیچھے نہیں رہے۔شین وارن نے کہاکہ آسٹریلیا مشکل وقت سے گزر رہا ہے،

ہر کوئی اپنے طور پر مدد کیلئے آگے آرہا ہے، تو میں نے بھی اپنی پسندیدہ بیگی

گرین کیپ نمبر 350 جو میں نے پورے کیرئیر میں پہنی نیلامی کے لیے رکھی

ہے۔سابق لیگ اسپنر پر امید ہیں کہ وہ کیپ نیلام کر کے مناسب فنڈز اکٹھا کرنے

میں کامیاب ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ دو روز قبل آسٹریلوی کرکٹر گلین میکس

ویل اور کرس لین جو بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں اعلان کیا تھا کہ وہ

اپنے لگائے ہر ایک چھکے کے عوض ڈھائی سو ڈالرز بش فائر فنڈ میں دیں گے۔

ان کے علاوہ ایرون فنچ نے میلبرن رینیگیڈز کی میچ وننگ شرٹ کی نیلامی سے

حاصل ہونے والی رقم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply