بڑھتی عمر میری طاقت، شنیرا کا 38 ویں سالگرہ پر خصوصی پیغام، وسیم اکرم ناخوش

بڑھتی عمر میری طاقت، شنیرا، وسیم اکرم ناخوش، زینب عابس کی مبارکباد

Spread the love

کراچی، لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) شینرا خصوصی پیغام

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سماجی

رابطوں کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنی ماڈلنگ کی دلکش تصویر جس میں وہ

خوبصورت لباس میں ملبوس ریمپ پر واک کر رہی ہیں شیئر کرتے ہوئے اپنے

ٹوئٹ میں لکھا میرے لئے عمر رسیدہ ہونے سے زیادہ طاقتور کوئی دوسری چیز

نہیں، اگر میری عمر بڑھ رہی ہے تو یہ میرے لئے قابل فخر ہے کیونکہ میری

عمر گزرنے کیساتھ مجھے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، اصل خوبصورتی

ہمارے اندر موجود ہوتی ہے اور وہی ہمیشہ ہمیں چمکاتی ہے۔

=-= کاش میں بھی ساتھ ہوتا، وسیم اکرم سالگرہ پر ان سے دوری پر ناخوش
————————————————————————————

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اہلیہ شنیرا اکرم کی سالگرہ پر پیغام

میں کہا شنیرا آپکو سالگرہ مبارک، کاش میں بھی آپ اور عائلہ کیساتھ وہاں موجود

ہوتا تاکہ ہم مل کر اس اہم دن کا جشن مناتے۔ دوسری طرف معروف پاکستانی

سپورٹس پریزنٹر زینب عباس نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کو سالگرہ

کی مبارکباد دی۔ زینب عباس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ پیغام میں شنیرا

اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا سالگرہ مبارک ہو۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں دل

والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔ دوسری جانب شنیرا اکرم نے زینب عباس کے

ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یاد رہے شنیرا اکرم نے نے زندگی کی 38 بہاریں دیکھ لی ہیں، وہ 20 مارچ

1983ء میں آسٹریلیا میں پیدا ہوئی تھیں۔ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے 2013ء میں

آسٹریلوی نژاد شنیرا سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے جو 2014ء

میں پیدا ہوئیں۔

شینرا خصوصی پیغام

یہ بھی ضرور پڑھیں: کنگنا کا راز، آمنہ کا جسم، اسرا کا اردوجملہ اور شینرا اکرام کا سچ

Leave a Reply