Shia Missing Persons Protest2

شیعہ مسنگ پرسنز کی حمایت میں دھرنوں کا سلسلہ 10 ویں روز بھی جاری

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) شیعہ مسنگ پرسنز حمایت

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی حمایت میں دسویں روز بھی ملک

بھر میں علامتی دھرنوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ملت تشیع کے متعدد افراد گزشتہ کئی

سالوں سے لاپتا ہیں۔ ان کی بازیابی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ شرکائے دھرنا

آئین کے آرٹیکل دس کی بحالی کا مطالبہ کرتے رہے جس کے مطابق کسی بھی

شہری کو گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش نہ کرنا آئین شکنی

ہے۔

=-.-= لاپتہ نوجوان سامنے نہ لانے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
Shia Missing Persons Protest

تفصیلات کے مطابق کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، گلگت بلتستان اور آزاد

کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شیعہ مسنگ پرسنز کی حمایت میں

علامتی دھرنے دیے گئے جن میں شیعہ اکابرین، مختلف شیعہ جماعتوں کے ضلعی

و صوبائی رہنما، نوحہ خواں تنظیمیں اور نامور مذہبی و سیاسی شخصیات شریک

ہوئیں۔ احتجاجی دھرنوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا جب تک ہمارے

نوجوانوں کو سامنے نہیں لایا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ یہ ہمارا

آئینی و قانونی مطالبہ ہے۔ ہم اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں

ہٹیں گے، ہمارے نوجوانوں کا ریاستی اداروں کی تحویل میں ہونا عدلیہ پر عدم

اعتماد کا اظہار ہے۔ اگر عدالتی نظام پر مقتدر اداروں کو اعتماد ہے تو وہ خفیہ

عقوبت خانوں میں رکھے گئے نوجوانوں کو عدالتوں کے سامنے پیش کریں۔

=-.-= ارض پاک سے اہل تشیع کی محبت و وفاداری مسلمہ ہے، مقررین
Shia Missing Persons Protest1

مقررین کا کہنا تھا ریاستی اداروں کے ایک دوسرے پر عدم اعتماد سے ایک نیا

محاذ کھل سکتا ہے۔ اختیارات کی کھینچا تانی ریاست کے وجود کیلئے بھی نقصان

دہ ہے۔ ایک آئینی و جمہوری ریاست میں قانون و انصاف کی فراہمی ریاست کی

اولین ذمہ داری ہے۔ وطن عزیز پاکستان کے قیام کیلئے ہمارے اجداد نے غیر

معمولی قربانیاں دیں۔ اس سرزمین کو کوئی بھی ادارہ اپنی ذاتی جاگیر نہ سمجھے۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا کر ان کی

زندگی کا قیمتی ترین حصہ خفیہ عقوبت خانوں کی بھینٹ چڑھا دے۔ حب الوطنی

ہمارے رگ و جاں میں بسی ہوئی ہے۔ ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی کے

صرف دعوئے کئے جارہے ہیں، جمہوری ملک میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ آئینی و

قانونی دھرنہ دیئے ہوئے ہیں حکومت نے آج تک بیگناہ عوام کو جبری لاپتہ ہونے

کا نوٹس نہیں لیا۔ رمضان المبارک کے مبارک ماہ میں جبری لاپتہ افراد کی رہائی

کا مطالبہ کرتے ہیں۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے یہ چوتھی دفع تحریک چل رہی

ہے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پانچویں احتجاجی تحریک تمام احتجاج سے الگ

ہو گی۔

شیعہ مسنگ پرسنز حمایت

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply