shesh mehal

شیش محل کے تحفظ، سیاحوں کی سہولت کیلئے انوکھا اقدام

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) والڈ سٹی اتھارٹی نے شاہی قلعہ میں شیش محل کے

تحفظ اور اس کی سیر کے حقیقی خواہوں کی سہولت کیلئے 100 روپے ٹکٹ لگا

دی ۔والڈ سٹی اتھارٹی کے مطابق تکٹ کا مقصد اہم عمارات پر لوگوں کارش کم

کرنا ہے۔ قلعہ میں داخلہ کی ٹکٹ 20 روپے جبکہ شیش محل کے 100 روپے

اضافی دینا ہوں گے۔ شیش محل کے سامنے ٹکٹ کائونٹربنادیاگیا ۔ منتظم شاہی قلعہ

کا کہنا ہے ٹکٹ لگانے کا مقصد پیسے کمانا نہیں بلکہ لوگوں کی بڑی تعدادکوشیش

محل تک جانے سے روکنا ہے۔ شیش محل میں آنیوالے سیاح دیواروں کو نقصان

پہنچاتے ہیں۔ ایک راستہ ہے اس کو عام سیاحوں کے لئے بندکردیا جاتا تھا اس لئے

شیش محل کوبندکرنے کی بجائے ٹکٹ لگائی گئی ہے۔ اس اقدام سے زیادہ لوگ

وہاں تک نہیں جائیں گے۔

Leave a Reply