ایف بی آر کی براہ راست ٹیکس دہندگان کو ری فنڈنگ احسن اقدام، شیر باز بلور
پشاور (جے ٹی این آن لائن بیورو چیف عمران خان) شیر باز بلور
صدر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیر باز بلور نے فیڈرل بورڈ آف
ریونیو کی جانب سے چھوٹے تاجروں کے مسائل کے فوری حل اور ترجیحی
بنیادوں پر ریلیف کی فراہمی کی یقین دہانی کروانے کو سراہا ہے اور ایف بی آر
کی وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ایز آف ڈوئنگ بزنس” کاروبار
میں آسانیاں ” پیدا کرنے کے لئے کئے جانیوالے اقدامات کو بھی کافی حوصلہ افزا
قرار دیا ہے جبکہ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے طور خم بارڈر پر ویلیو
ایشن کے مسئلے کو فوری حل کرنے کے لئے چیمبر اور کسٹمز حکام پر مشتمل
اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری
کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد سے
سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور کی سربراہی میں سرحد چیمبر کی ان لینڈ
ریونیو سروسز سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور سابق صدر زاہد اللہ شنواری
چیمبر کے سابق صدر عدیل رﺅف وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر
رابیل ریاض اور قرة العین پر مشتمل وفد نے اسلام آباد میں ایف بی آر ہیڈ کوارٹر
میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر ٹیکس پالیسی ڈاکٹر سید جدون و ممبر ایکسپورٹ
بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور نے کہا کہ ایف
بی آر آٹو میٹک انوائرمنٹ کے ذریعے براہ راست ٹیکس دہندگان کو ری فنڈز کی
ادائیگی ایک احسن اور قابل تعریف اقدام ہے۔ ملاقات کے دوران سرحد چیمبرکے
صدر شیر باز بلور سرحد چیمبر کی ان لینڈ ریونیو سروسز سٹینڈنگ کمیٹی کے
چیئرمین زاہد اللہ شنواری سابق صدر عدیل رﺅف نے انڈسٹریز سے متعلقہ مسائل
کے بارے میں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کو تفصیلاً آگاہ کیا اور ان کے حل
کیلئے مثبت و مربوط تجاویز بھی پیش کیں۔
=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)
انہوں نے ری فنڈز کیسز کو برق رفتاری سے نمٹانے بالخصوص لیگل فورسز میں
زیر التواء کیسز کو فوری حل کرنے سمیت بزنس کمیونٹی، چھوٹے تاجروں کو
ٹیئر ون میں شامل کرنے اور ریلیف دینے پر زور دیا ہے ۔ بعد ازاں چیئرمین ایف
بی آر عاصم احمد نے سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور اور وفد کے دیگر
اراکین کے سفارشات اورتجاویز سے مکمل اتفاق کیا اور یقین دلایا کہ چھوٹے
تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادں پر حل کئے جائیں۔ انہوں نے
سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی ری فنڈز کی فوری ادائیگیوں کیلئے فوری ہدایات
جاری کرتے ہوئے مسئلے کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ چیئرمین ایف
بی آر نے ٹیکس کیسز کے حوالے سے ٹیکس پیئرز کے حق میں فیصلہ آنے کے
بعد کسی بھی اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی اورکہا کہ
اس حوالے سے جلد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔
=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
ملاقات کے دوران پوائنٹ آف سیل کے مسئلے پر بھی تفصیلاً بحث کی گئی اور
ری ٹیل ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ملاقات کر کے مسئلے کا قابل قبول حل تلاش
کرنے پر اتفاق ہوا۔ چیئرمین ایف بی آر نے یقین دلایا کہ کاروباری خواتین کو
بروقت سہولیات کی فراہمی کیلئے ریجنل ٹیکس آفس پشاور میں قائم ٹیکس پیئرز
فیسیلی ٹیشن ڈیسک پر خواتین عملے کو تعینات کیا جائےگا۔ اس موقع پر چیئرمین
ایف بی آر عاصم احمد کو سرحد چیمبر آنے کی دعوت بھی دی گئی جو انہوں نے
قبول کر لی۔
شیر باز بلور ، شیر باز بلور ، شیر باز بلور ، شیر باز بلور