sheikh mujibur rehman founder of Bangladesh

بنگلہ دیش، شیخ مجیب الرحمان کا ایک اور قاتل پہنچا انجام کو، باقی تاحال مفرور

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ڈھاکہ (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ سیل) شیخ مجیب الرحمان قاتل

شیخ مجیب الرحمان کو درجن بھر بنگالی فوجیوں نے 15 اگست 1975ء کو اہل خانہ سمیت قتل کیا تھا، بیشتر ملزم اب بھی مفرور

sheikh mujibur rehman founder of Bangladesh and his family group photo

طویل عرصہ تک بھارت میں روپوش رہنے والے سابق آرمی کیپٹن عبدالماجد کو چند روز قبل ہی بنگلہ دیش واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں اپوزیشن کے 4،حکمراں جماعت کے 2 کارکن ہلاک

بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے درجن بھر قاتلوں میں سے ایک عبدالماجد کو گزشتہ رات ڈھاکہ کے قریب کیرانی گنج جیل میں پھانسی دیدی گئی۔عبدالماجد سابق آرمی کیپٹن تھا جس نے درجن بھر فوجیوں کیساتھ ملکر 15 اگست 1975ء کو شیخ مجیب الرحمان اور ان کے اہلخانہ کو قتل کیا تھا۔

بیٹیاں، شیخ حسینہ، شیخ ریحانہ جرمنی میں ہونے سے بچ گئیں

قاتلانہ حملے میں شیخ مجیب کی دو بیٹیاں، شیخ حسینہ اور شیخ ریحانہ اس لیے زندہ بچ گئیں، کیونکہ وہ اُن دنوں جرمنی میں تھیں۔ بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ 2009ء میں شیخ مجیب کے تمام قاتلوں کو سزائے موت سنا چکی ہے، جن میں سے پانچ مجرموں کو 2010ء میں پھانسی دی جا چکی ہے۔ تاہم باقی افراد میں سے بیشتر اب بھی مفرور ہیں، جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے، کہ وہ امریکہ اور کینیڈا میں پناہ لیے ہوئے ہیں-

ایک قاتل کچھ سال پہلے زمبابوے میں طبعی موت مرچکا

بانی بنگلہ دیش شیخ مجیب کا ایک قاتل کچھ سال پہلے زمبابوے میں طبعی موت مرچکا ہے۔ اپنے دیگر ساتھیوں کی طرح عبدالماجد نے بھی شیخ مجیب کے قتل کا اعتراف کیا تھا، اوروہ بھی کئی سال سے مفرور تھا۔ اورچند روز پہلے ہی بنگلہ دیش واپس آیا تھا۔ اس نے کہا کہ وہ طویل عرصے تک بھارت میں روپوش رہا۔ بنگلہ دیش واپسی پر اسے منگل کے روز گرفتار کیا گیا، جسے بنگلہ دیش کے وزیرداخلہ اسدالزماں خان نے ”سال کا سب سے بڑا تحفہ“ قرار دیا تھا۔

سزائے موت کیخلاف رحم کی درخواست مسترد کردی گئی تھی

عبدالماجد کی جانب سے بنگلہ دیش کے صدر سے سزائے موت کیخلاف رحم کی درخواست بھی کی گئی، جسے مسترد کردیا گیا۔ یاد رہے کہ بعد کی بنگلہ دیشی حکومتوں نے، شیخ مجیب الرحمان کے قتل میں ملوث، فوجیوں کو بڑے عہدوں سے نوازا، لیکن شیخ حسینہ کے وزیراعظم بننے کے بعد سے ان لوگوں کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کیا گیا۔

فالو کریں : اپ ڈیٹ رہیں جے ٹی این کیساتھ

شیخ مجیب الرحمان قاتل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply