0

شیخ رشیدکی مراد پوری

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو حکومت کی جانب سے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی(پی اے سی)کے ممبر کے طور پر نامزد کر د یا ، ذرائع نے بتایا شیخ رشید کی نامزدگی کےلئے نام سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا گیا۔ یاد رہے شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم عمران خان سے پی اے سی کا رکن بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کرپشن الزامات میں ملوث شخص اس کمیٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا۔شیخ رشید ماضی میں شہبازشریف کی تعیناتی کو غیر آئینی بھی کہہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا حکومت کی جانب سے موجودہ اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین بنانے سے پیغام اچھا نہیں گیا ،شہباز شریف کو یہ عہدہ دینا بلی کو ہی دودھ کی رکھوالی پر بٹھانے کے مترادف ہے۔یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی اے سی کی تعیناتی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی تھی۔

Leave a Reply