شہید کی جو موت پشاور: بیورو چیف/عمران رشید خان
کور ہیڈکوارٹر پشاور میں تقسیم اعزازات کےحوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں
شہداء کے لواحقین اور پاک فوج کے حاضر سروس افسروں کو اعزازات سے نوازا گیا کمانڈر پشاور
کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود تقریب کےمہمان خصوصی تھے, تقریب کے اس موقع کے دوران
صدر پاکستان کی جانب سے فوجی اعزازات ستارہ امتیاز ، تمغہ امتیاز اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا
انہوں نے صدراسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے شہداء کے لواحقین اور پاک آرمی کے حاضر
سروس افسروں ایک ستارہ امتیاز ملٹری 14 تمغہ امتیاز ملٹری اور 26 تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا
شہداء اور غازیوں کی قربانیاں ہمیشہ کیلئے یاد رکھی جائیں گی، جنرل نعمان محمود۔
کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہداء اور غازیوں کو
خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمارے شہداءاور غازیوں نے پاکستان کے لیے جو قربانیاں دیں
=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)
ہیں ہم ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، تقریب میں شہداء کے لواحقین حاضر سروس
افسروں اور ان کے اہل خانہ سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
شہید کی جو موت شہید کی جو موت