Pak Army Caption Aqib Javed

عاقب کی 24 اگست کو شادی تھی، شہادت باعث خوشی و فخر ہے، والد محمد جاوید

Spread the love

سرگودھا (جے ٹی این آن لائن نمائندہ خصوصی)

شہید کیپٹن عاقب کی 24 اگست کو شادی تھی، شہادت باعث خوشی و فخر ہے، والد ایم جاوید

پاکستان فوج کے مارد وطن پر جان نچھاور کرنے والے کیپٹن عاقب جاوید کے

والد محترم محمد جاوید جو خود بھی پاکستان نیوی کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں نے بیٹے

کی شہادت کو خوشی اور فخرکا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے میرے بیٹے نے

اپنی جان وطن پر قربان کر دی، یہ دکھ نہیں بلکہ خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔

شہید کیپٹن عاقب کی شادی آئندہ ماہ 24 اگست 2019 کو طے تھی چند ہفتے قبل

ہی ہم نے شہید عاقب جاوید کی منگنی کی رسم پوری کی تھی، وہ گزشتہ رات شہید

بیٹے کیپٹن عاقب جاوید کی تجہیز و تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،

شہید عاقب جاوید کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ ان کے آبائی گائوں میں سپرد خاک

کیا گیا، نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری و سول حکام، مذہبی، سیاسی و سماجی

شخصیات، عزیز واقارب اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی-

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں شہید 6 لیویزاہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

چاق چوبند فوجی دستے نے سلامی دی، مزار پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

کی جانب سے بھولوں کی چادر بھی چڑھائی، ہفتے کے روز 27 جولائی 2019

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دھرتی کی حفاظت کرتے

ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن عاقب جاوید کے والد

محترم کا اپنے بیٹے کی شہادت پر ردعمل اتنا عظیم اور صبر و شکر والا تھا کہ

اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا انکا اس غم کے موقع پر بھی حوصلہ اس قدر

بلند تھا کہ شہید کی نماز جنازہ میں شریک تمام اعلیٰ شخصیات اور عوام شہید

کیپٹن عاقب جاوید کی مزار پر یہ عہد کر کے گئے کہ وہ اپنی جان تو قربان کردیں

گے مگر مادر وطن پر آنچ نہیں آنے دیں گے-

مزید پڑھیں: ڈی آئی خان میں دہشتگردی فورسز کی کارروائی کا بدلہ، ٹی ٹی پی

دوسری جانب سوشل میڈیا پر کیپٹن عاقب جاوید کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جا

رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر شہید کیپٹن عاقب جاوید کی جہاں تصاویر وائرل کی جا رہی

ہیں وہیں مادر وطن کے دشمنوں کو للکار للکار کر پیغام دیا جا رہا ہے کہ تمہارے

مزموم عزائم کسی صورت پورے نہیں ہونے دینگے، جانیں قربان کر دیں گے مادر

وطن پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اسی طرح دیگر شہید جوانوں کی بھی تصاویر کو

سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار یکہتی کا سلسلہ

بھی جاری ہے-

Pak Army Caption Aqib JavedMartyred Pak Army captain Aqib Javed & soldiers in two terrorist attacks in Pakistan

Leave a Reply