بانی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج 42 ویں برسی

بانی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج 42 ویں برسی

Spread the love

کراچی، گڑھی خدا بخش(جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) شہید ذوالفقار علی بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین، سابق وزیراعظم اور قائد عوام شہید ذوالفقار

علی بھٹو کی 42 ویں برسی آج بروز اتوار عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام برسی کے سلسلہ میں ملک بھر میں قرآن و فاتحہ خوانی

کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے کرونا وباء کی تیسری لہر

میں شدت کی وجہ سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے راولپنڈی

میں شیڈول جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ برسی کی مناسبت سے پیپلز

پارٹی کی قیادت اور مرکزی رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قبر پر حاضری دیں

گے، فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

=-= یہ بھی پڑھیں: شہید بھٹو کی برسی، گڑھی خدا بخش اور جیالے

شہید ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928ء کو سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پیدا ہوئے،

ان کے والد سر شاہ نواز بھٹو مشیراعلیٰ حکومت بمبئی اور جونا گڑھ کی مسلم

ریاست میں دیوان تھے۔ ذو الفقار علی بھٹو نے 1950ء میں بارکلے یونیورسٹی

کیلیفورنیا سے سیاسیات میں گریجویشن کیا، 1952ء میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے

اصول قانون میں ماسٹر کی ڈگری لی، اسی سال مڈل ٹیمپل لندن سے بیرسٹری کا

امتحان بھی پاس کیا، 1953ء میں سندھ ہائیکورٹ میں وکالت شروع کی، پاکستان

پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین دسمبر 1971ء تا 13 اگست 1973ء صدر مملکت کے

عہدے پر فائز رہے، انہوں نے 14 اگست 1973ء کو نئے آئین کے تحت وزیراعظم

کا حلف اٹھایا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو 4 اپریل 1979ء کو نواب محمد احمد خان

قصوری کے قتل میں مدد کے الزام میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی دی

گئی، جسے بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے جوڈیشل مرڈر یعنی (عدالتی قتل)

قرار دیا-

=-= پاکستان کو درپیش مسائل کا حل شہید بھٹو کے ویژن میں پوشیدہ، پی پی پی
————————————————————————————————-

پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کے حکم پر پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین سابق

وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی دعائیہ تقریبات کرونا ایس اوپیز کے

تحت منائی جا رہی ہیں، پیپلز پارٹی بلدیاتی نمائندوں کے زیر اہتمام گھروں پر آیت

الکرسی، آیت کریمہ اور قران خوانی کی تقاریب جارہی ہیں، اس موقع پر پیپلز

پارٹی کی قیادت اور رہنماؤں نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان،

جمہوریت اور عوام کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ملک کو

ایٹمی طاقت بنانے والے اور معاشی سپر پاور کیلئے کوشاں شہید ذوالفقارعلی بھٹو

آج بھی عوام کےدلوں پر راج کررہے ہیں۔ پاکستان کو درپیش مسائل کا حل بھٹو کا

ویژن، آصف علی زرداری کی سیاست اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پوشیدہ جبکہ

آنیوالا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

شہید ذوالفقار علی بھٹو

Leave a Reply