شہیدکرنل مجیب الرحمان کی نماز جنازہ ادا،آبائی علاقہ میں سپرد خاک

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹانک میں امن دشمنوں کے خفیہ ٹھکانوں پر آپریشن کے دوران شہید کرنل

مجیب الرحمان شہید کی نماز جنازہ گلگت میں ادا کردی گئی جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، سابق

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہدایت الرحمن ،عزیز واقارب کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد

نے شرکت کی۔ نماز جنازہ فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل احسان محمود خان نے پڑھائی

، اس موقع پرپاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ کے بعد کرنل

مجیب شہید کا جسد خاکی تدفین کے لئے آبائی گاؤں بونجی روانہ کردیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز

ٹانک میں امن دشمنوں کے خفیہ ٹھکانوں پر آپریشن کے دوران کرنل مجیب الرحمان شہید ہو گئے

تھے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں

کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا۔ گھیراؤ میں آنے پردہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں

کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے۔مارے گئے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود

اور مواصلاتی آلات قبضے میں لے لیے گئے۔ 46 سالہ شہید کرنل مجیب الرحمان کا تعلق استور کے

علاقے بونجی سے تھا۔ انہوں نے سوگوران میں ایک بیوہ، 3 بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔

وزیرِاعظم نے ٹانک میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے،

سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کے باعث دہشتگردی کا خاتمہ ہوا، سیکیورٹی فورسز کی

قربانیوں کی بدولت ہی امن کی شمع روشن ہوئی ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply