شہنشاہ جذبات محمد علی

شہنشاہ جذبات اداکارمحمد علی کی برسی( کل) منائی جائیگی

Spread the love

شہنشاہ جذبات محمد علی

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) فن اداکاری میں درسگاہ کا درجہ رکھنے ،فلم انڈسٹری کے ہر دلعزیز

اور شنہشاہ جذبات کا خطاب پانے والے اداکار محمد علی کی15ویںبرسی کل( جمعہ) کو منائی جائے

گی۔اداکار محمد علی کا تعلق بھارت کے شہر روہتک سے تھا ،ان کا گھرانہ بہت مذہبی تھا اور ان کے

والد سید مرشد علی مرحوم امام مسجد تھے ،قیام پاکستان کے بعدخاندان کے ساتھ ہجرت کرکے

پاکستان آئے اورگھر والوں کی شدید مخالفت کے باوجود فنی کیرئیر کا آغاز حیدر آباد ریڈیو سٹیشن

سے بطور صداکارکیا۔60 کی دہائی میں میں فلم چراغ جلتا رہا سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے

محمد علی جلد ہی ملک کے معروف فلمی اداکاروں میں شمار کئے جانے لگے ، شہنشاہ جذبات

کاخطاب پانے والے اداکار کی لاتعدادسپرہٹ فلمیں آج بھی شائقین کو ان کی یاد دلاتی ہیں۔جذباتی

مکالمے ، آواز کے اتار چڑھائوپر مکمل دسترس اور حقیقت سے قریب تر اداکاری ان کی خصوصیات

میں شامل ہیں جبکہ ناقدین انہیں ایشیائی سلور اسکرین کے عظیم فنکاروں میں شمار کرتے ہیں۔ انہوں

نے زیبا بیگم سے شادی کی اوران کی جوڑی دلیپ کماراورسائرہ بانو کی طرح ایک آئیڈیل جوڑی

شمار کی جانے لگی۔انہوں نے سینکڑوںفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے دیبا بیگم ،

زیبا بیگم ، شبنم، رانی ، انجمن ، شمیم آرا و دیگر اداکارائوں کے ساتھ کام کیا تاہم ان کی جوڑی ان

کی شریک حیات زیبا بیگم کے ساتھ بہت پسند کی گئی۔ان کی مشہور فلموں میں آنسو بن گئے موتی،

میرا گھر میری جنت، آگ، بہاریں پھر بھی آئیں گی،زندگی کتنی حسین ہے،سلام محبت، داغ، بازی،

خاموش رہو ، توبہ ، آئینہ اور صورت ، سلاخیں، انسان اور آدمی، نوکر اورجیسے جانتے نہیں وغیرہ

شامل ہیں۔ محمد علی نے 1983ء میں فلم انڈسٹری کے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر کنارہ کشی اختیار

کرلی ۔ ان کی کیرئیر کی آخری فلم دم مست قلندر تھی۔محمد علی مرحوم نے دکھی انسانیت کی خدمت

کے لیے علی زیب فائونڈیشن کے نام سے ایک ادارہ بھی بنایا جس کے ذریعے تھیلیسیمیا کے مریض

بچوں کو خون فراہم کیا جاتا ہے۔ محمد علی کو ان کی شاندار کردار نگاری پر حکومت پاکستان کی

جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اورتمغہ امتیازسے بھی نوازا گیا۔گردوں کی بیماری کی وجہ سے

محمد علی 19مارچ 2006کو دار فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

شہنشاہ جذبات محمد علی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply