us_ambassador_to_washington_princess_reema

ریاض فلوریڈا واقعہ کی تحقیقات میں امریکہ کی مدد کو تیار، شہزادی ریما

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ریاض (جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے گزشتہ دنوں فلوریڈا کے بنسا کولا فضائی اڈے کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں گذشتہ ہفتے ایک نا خوش گوار واقعے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا- مزید پڑھیں

پنسا کولا ایئربیس پر سعودی زیر تربیت اہلکار نے فائرنگ کرکے تین امریکی فوجی ہلاک، آٹھ کو زخمی کردیا تھا

اس موقع پر انہوں نے امریکی حکام کو یقین دہانی کرائی کہ سعودی حکومت اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔ خیال رہے فلوریڈا ریاست کے پنسا کولا ایئربیس پر گذشتہ ہفتے ایک سعودی زیر تربیت اہلکار نے فائرنگ کرکے تین امریکی فوجیوں کو ہلاک اور آٹھ کو زخمی کردیا تھا۔ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔

واقعہ سعودی عرب کے عوام اور حکومت کی سوچ کا عکاس نہیں، شہزادی

شہزادی ریما نے اپنے دورے کے دوران امریکی حکام کو یقین دہانی کرائی وہ فوجی اڈے پر پیش آنے والے واقعے کی جامع تحقیقات میں امریکا کی مدد کریں گے۔ انہوں نے فوجی اڈے پر امریکی فوجیوں پرحملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد سعودی عرب کے عوام اور حکومت کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتے۔ فلوریڈا ایئربیس میں امریکی فوجیوں پر حملہ سعودی عرب کے لیے اہم واقعہ ہے اور اس کی جلد از جلد تحقیقات مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply