Princess Reema bint e Bandar

سعودی شہزادی ریما بنت بندر عالمی اولمپک کمیٹی کی رکن منتخب

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ریاض (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) شہزادی ریما بنت بندر

سعودی عرب کی اولمپک کمیٹی نے بین الاقوامی اولمپک اجلاس کے دوران

شہزادی ریما بنت بندر کے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے

انتخاب کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : زینب عباس 100 متاثر کن شخصیات میں شامل
——————————————————————–

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بیورو

کی جانب سے گذشتہ جون میں شہزادی ریما بنت بندر کو بین الاقوامی اولمپک

کمیٹی کے ممبر کے عہدے کیلئے نامزد کرنے کے بعد سامنے آئی، شہزادی

ریما بنت بندر اسوقت امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر کے عہدے پر فائز ہیں۔

اس سے قبل وہ کھیلوں کی جنرل اتھارٹی کے سربراہ کے سیکرٹری کے طور

پر بھی کام کر چکی ہیں۔ اسی طرح وہ خصوصی اولمپکس کیلئے سعودی

فیڈریشن کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں۔

فیفا 20ء فٹبال مقابلے، سعودی دوشزہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

Najd-Fahed

فیفا 20 بین الاقوامی فٹبال مقابلے میں ایک سعودی لڑکی نے پہلی پوزیشن حاصل

کر لی، ٹورنامنٹ میں سعودی قومی ٹیم کی کھلاڑی نجد نے شاندار کارکردگی کا

مظاہرہ کیا۔ یونیورسٹیوں کے بین الاقوامی ای فٹبال مقابلے ’فیفا 20‘ میں سعودی

لڑکی نجد فہد نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جس پر سعودی جامعات کی

سپورٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خالد المزینی نے نجد فہد کو مبارکباد

پیش کی۔

برازیل کی قومی ٹیم کی کھلاڑی بتیستا کو فائنل میں 8 گول سے شکست

نجد فہد نے بین الاقوامی ای فٹبال مقابلے میں سعودی جامعات کی فٹبال ٹیم کی طرف سے شرکت کی تھی، سعودی کھلاڑی نے بین الاقوامی اعزاز کے حصول کیلئے برازیل کی قومی ٹیم کی کھلاڑی بتیستا کو فائنل میں 0 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دی۔ انٹرنیشنل ای فٹبال ٹورنامنٹ میں سعودی قومی ٹیم کی کھلاڑی نجد فہد دوسرے گروپ میں شامل تھیں-

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

گروپ میں آسٹریلیا، برازیل، زمبیا، متحدہ عرب امارات اور انڈیا کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ نجد فہد نے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی دکھائی، کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم کی کھلاڑی کو 3 کے مقابلے میں 10 گول، بعد ازاں اماراتی کھلاڑی مہا البریکی کو سیمی فائنل میں 1 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی۔

شہزادی ریما بنت بندر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply