برطانوی شاہی خاندان کے منحرف شہزادہ ہیری کونوکری مل گئی

Spread the love

شہزادہ ہیری کونوکری

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) برطانوی شاہی خاندان کے منحرف شہزادہ ہیری کو امریکی کمپنی

بیٹر اپ میں چیف امپیکٹ آفیسر کے عہدے پر نوکری مل گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق

شہزادہ ہیری شاہی خاندان سے دستبردار ہونے کے بعد یہ ان کی پہلی ملازمت ہے۔بیٹر اپ امریکا کی

کوچنگ اور ذہنی صحت کے حوالے سے کام کرنے والی معروف کمپنی ہے۔ہیری کے ترجمان کے

مطابق شہزادہ بیٹر اپ میں بطور چیف امپیکٹ آفیسر فرائض سرانجام دیں گے۔یاد رہے کہ جنوری

2020 میں شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے اورمالی خودمختاری کیلئے

اپنے ارادوں کا اعلان کرنے والی اس جوڑی نے رواں سال 9 مارچ کو شاہی خاندان سے باضابطہ

طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں آمدنی کا کوئی مناسب ذریعہ درکار تھا۔خیال رہے

کہ مئی 2018 میں شادی کرنے والے ہیری اور میگھن کا ہاں گزشتہ برس 6 مئی کو پہلے بیٹے کی

پیدائش ہوئی تھی۔ہیری اور میگھن کے بیٹے کو ماسٹر آرچی مانٹ بینٹن ونڈسر کا نام دیا گیا تھا۔ آرچی

کے نام سے پہلے شہزادے کا لقب استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ان کے نام سے پہلے ماسٹر لگایا گیا۔

شہزادہ ہیری کونوکری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply