Prince-Harry-Meghan-Markle 129

شہزادہ ہیری اور میگھن نے رائل فیملی کو ”بائے بائے“ کیوں کہا؟

Spread the love

لندن(جتن آن لائن خصوصی رپورٹ) شہزادہ ہیری اور میگھن

برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور اور انکی اہلیہ میگھن مرکل نے تمام شاہی روایات توڑتے ہوئے رائل فیملی سے الگ تھلگ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے، اس عمل پر برطانیہ میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ مزید پڑھیں

شہزادہ ہیری سے شاہی لقب ”سینئر“ واپس لے لیا گیا ہے، جبکہ شاہی میوزیم مادام تساﺅ سے دونوں باغیوں کے مجسمے بھی ہٹا دئے گئے ہیں۔ برطانوی شاہی جوڑے کا مزید کہنا تھا وہ اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکہ کے درمیان گزاریں گے۔ اس کے پس پردہ راز کیا ہیں برطانوی میڈیا میں اس پر خوب بحث ہو رہی ہے- کچھ نقاد شاہی خاندان کی غیر ضروری پابندیوں کو اس کی وجہ قرار دے رہے ہیں تو دوسری جانب امریکی بہو میگھن مارکل کے جارحانہ رویے کو اس کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے-

حتیٰ کہ کچھ دانشوروں نے شہزادہ ہیری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ میگھن سے علیحدگی اختیار کرکے دوبارہ ملکہ برطانیہ کی آنکھوں کا تارا بن سکتے ہیں- بعض تبصرہ نگاروں نے میگھن مرکل کیساتھ رکھا جانیوالا شاہی رویہ اس علیحدگی کی وجہ قرار دیا ہے۔ آخر اس کے پیچھے کیا عوامل تھے کہ شہزادہ ہیری اور ڈچز میگھن مارکل کو یہ اقدام اٹھانا پڑا؟ آئیے آپ کو مغربی میڈیا کی رائے سے آگاہ کرتے ہیں-

اوّل: — میگھن مارکل پر سب سے بڑا الزام یہ ہے کہ وہ شاہی خاندان کا حصہ بننے کے باوجود خود کو زیادہ امریکی سمجھتی ہیں

دوئم: — میگھن مارکل پر الزام ہے کہ اس نے شادی کے بعد ملکہ کی اجازت لئے بغیر اور ناراضی کو پس پشت ڈالتے ہوئے لاکھوں پاﺅنڈ اپنی رہائشگاہ کو خوبصورت بنانے میں اڑا دئے جس کا ملکہ کو شدید رنج تھا۔

سوئم: — میگھن مارکل بولنے سے قبل یہ لحاظ نہیں رکھتی کہ اس کے مد مقابل کون ہے؟ الفاظ کو کس طرح شاہی خاندان کی روایات کیمطابق ادب و آداب کے دائرے میں ادا کرناہے۔

چہارم: — میگھن کو رنج تھا کہ شاہی خاندان کا بچہ پیدا کرنے کے باوجود اس کی برٹش شہریت کا کیس تاحال وزارت داخلہ میں زیر التوا ہے اور یہ کسی حد تک ہتک آمیز معاملہ ہے،شہزادہ ہیری کو دکھ تھا کہ اس کی جائز محبت کو ابھی تک شاہی خاندان کی بہو کیوں تسلیم نہیں کیا جا رہا۔

پنجم: — بعض تبصرہ نگاروں کیمطابق شاید میگھن مارکل شہریت کا حلف ہی نہیں اٹھانا چاہتی ہیں۔جس میں یہ اقرار کرنا پڑتا ہے کہ ”میں ملکہ برطانیہ اور عظیم سلطنت برطانیہ کی وفادار رہوں گی“۔

ششم: — بعض نقادوںکے مطابق اس فیصلے کے پیچھے شہزادہ ہیری کی سوچ کارفرما ہے کیونکہ وہ شروع دن سے ہی روایات شکن رہا ہے جس پر اس کی بچپن سے جوانی تک کئی مرتبہ سرزنش بھی ہو چکی ہے۔

جو بھی ہے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے لیڈی ڈیانا کے دونوں بیٹوں اور اپنے پوتوں کو ماں بن کر پالا ہے اورشہزادہ ہیری کے اس فیصلے پر ملکہ کو خاصا دکھ ہوا ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن

Leave a Reply