شہزادہ ولیم اور کیٹ کی پسندیدہ کار نیلامی کیلئے تیار

شہزادہ ولیم اور کیٹ کی پسندیدہ کار نیلامی کیلئے تیار

Spread the love

شہزادہ ولیم پسندیدہ کار

لندن (جے ٹی این آن لائن نیوز) شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی پسندیدہ کار کو اگلے ماہ آکسفورڈشائر

میں نیلام کردیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قیمتی اور مہنگی کار پہلے ڈیوک اور

ڈچز آف کیمبرج کے استعمال میں تھی، کیٹ اور ولیم نے یہ گاڑی 2013 میں استعمال کی تھی۔توقع

کی جارہی ہے کہ یہ گاڑی تقریبا 50 ہزار ڈالر میں 22 مئی کو آکسفورڈ شائر میں نیلام کردی جائے

گی۔لینڈ روور کے وی آئی پی ڈیپارٹمنٹ نے یہ گاڑی شاہی جوڑے کے ذاتی استعمال کے لئیشاہی

گھرانے کو 2013 میں فراہم کی تھی۔اس گاڑی کو جولائی 2020 میں ایک نجی مالک کو فروخت کیا

گیا تھا اور توقع کی جارہی ہے کہ اب اسکی نیلامی سے 42 ہزار سے56 ہزار ڈالر ملیں گے۔اس شاہی

گاڑی نے آٹھ سالوں میں39 ہزار میل سے بھی کم فاصلہ طے کیا ،اور بتایا جاہا ہے کہ یہ کار بہترین

حالت میں ہے ۔شاہی خاندان 7 دہائیوں سیاس برطانوی فرم سے وابستہ ہے، بہت سارے سینئر شاہی

ممبران اس عرصے کے دوران مختلف لینڈ روور کے ماڈلز میں سفر کرتے اور خریدتے دیکھے گئے

ہیں۔کیٹ اور ولیم کی سابقہ کار ونڈسرز کا ایک مقبول انتخاب رہا ہے، اس گاڑی میں اضافی گرم اور

سامنے والی نشستوں سمیت ایک پانورامک گلاس کی چھت، سائیڈ اسٹیپس ، ریموٹ گیراج ڈور اوپنر

اور مشروبات کا فرج شامل ہے۔

شہزادہ ولیم پسندیدہ کار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply