شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ادا، ملکہ برطانیہ تخت سے دستبردار نہیں ہونگی

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ادا، ملکہ برطانیہ تخت سے دستبردار نہیں ہونگی

Spread the love

لندن(جے ٹی این آن لائن نیوز) شہزادہ فلپ آخری رسومات

ملکہ الزبتھ دوئم شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد تخت سے دستبردار نہیں ہونگی اور

اپنی تمام شاہی ذمہ داریوں کی ادائیگی جاری رکھیں گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس

کے مطابق ملکہ برطانیہ کو شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد بھی تخت نہ چھوڑنے

اور زندگی کی آخری سانس تک ملک اور کامن ویلتھ سے وابستہ رہنے کے عہد پر

قائم رہنے کے فیصلے پر حمایت حاصل ہے۔ ملکہ برطانیہ جو کہ اب تک دنیا کی

سب سے طویل مدت خدمت کرنیوالے ریاستی رہنماء ہیں، اب ان کے بارے میں یہ

قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ جلد ہی اپنے تخت سے سبکدوش ہوجائینگی۔

=-= دنیا بھر سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ملکہ کے سب سے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس جو کہ برطانوی تخت کے سب سے

طویل عرصہ تک خدمت کرنیوالے وارث ہیں، انہیں برطانوی تخت کی سربراہی

دیدی جائے گی۔ قیاس آرائیاں اپنی جگہ لیکن کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ

اور شاہی خاندان کے سرگرم کارکن اینڈریو روزندیل نے اس امکان کو مسترد کر

دیا۔ رپورٹس کے مطابق اینڈریو روزندیل نے کہا مجھے پتہ ہے کہ شہزادہ فلپ کی

موت سے ملکہ برطانیہ پر گہرا اثر پڑا ہے لیکن مجھے یہ بھی یقین ہے کہ وہ اس

مشکل وقت سے نکلیں گی اور اپنی ذمہ داری تبدیل نہیں کریں گی۔ ملکہ برطانیہ

اپنے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا کی وفات پر سوگوار ہیں جو گزشتہ جمعہ کو 99 سال

کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کے بیٹے شہزادہ اینڈریو کے مطابق ملکہ کے

شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا وفات کے بعد ان کی زندگی میں کبھی نہ پُر ہونیوالا خلاء

چھوڑ گئے ہیں۔

=-= پرنس فلپ کی خواہش پر میت انکی تیارکردہ گاڑی میں لے جائی گئی

برطانوی شہزادے پرنس فلپ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں، انجہانی کی

خواہش پوری کرتے ہوئے پرنس فلپ کی میت آخری رسومات کیلئے انکی اپنی

تیار کردہ گاڑی میں لے جائی گئی۔ پرنس فلپ نے اپنی زندگی میں ہی ملکہ سے

اپنی خواہش کا اظہار کر رکھا تھا، ملکہ نے اس درخواست پر حتمی منظوری دی۔

پرنس فلپ کی آخری رسومات آنجہانی کے چاروں بچے تابوت کیساتھ چلے، جبکہ

ان کے پوتے شہزادہ ولیم اور ہیری بھی ہمراہ تھے۔ ترجمان پیلس کے مطابق

رسومات میں شرکت کرنیوالے 30 افراد میں 3 جرمن رشتہ دار بھی شامل تھے۔

شہزادہ فلپ آخری رسومات

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply