شہر اولیاء ملتان میں تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کی تیاریاں عروج پر

شہر اولیاء ملتان میں تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کی تیاریاں عروج پر

Spread the love

ملتان ( جے ٹی این آن لائن پنجاب نیوز) شہر اولیاء ملتان

شہر اولیاء ملتان کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کے لئے تیاریاں

شروع کر دی گئی ہیں۔ تمام سرکاری محکموں سے پانچ ماہ تک جاری رہنے والی

پلانٹ فار پاکستان مہم کے لئے شجرکاری کا ٹارگٹ طلب کر لیا گیا ہے۔ ہر محکمہ

پودے کو درخت بننے تک اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری نبھائے گا۔پودوں کی

دیکھ بھال میں غفلت پر متعلقہ افسر جواب دہ ہو گا۔ بائی پاس چوک سے قادر پور

راں تک شاہراہ کے دونوں اطراف میں پودے لگانے کا پلان بھی تیار کر لیا گیا

ہے۔

=-،-= صوبہ پنجاب سے متعلق مزید خبریں ( =،= پڑھیں =،=)

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت پلانٹ فار پاکستان مہم کی تیاریوں کے

بارے میں اجلاس ہوا جس میں محکمہ تعلیم ہیلتھ، پولیس، جنگلات، انہار، ایم ڈی

اے کارپوریشن، واسا، پی ایچ اے، این ایچ اے، بی زیڈ یو، زرعی یونیورسٹی،

انجینئرنگ یونیورسٹی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز قمرالزمان قیصرانی، رانا اخلاق احمد خان اور

محمد طیب خان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب

کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان کے سلوگن سے شجرکاری مہم کا افتتاح

وزیراعظم عمران خان کریں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار مہم کے انتظامات خود

مانیٹر کر رہے ہیں، حکومت پنجاب نے مہم کے دوران پاکستان کی تاریخ کی سب

سے بڑی شجرکاری کا پلان تیار کیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع ملتان میں

ریکارڈ شجر کاری کے لئے جامع منصوبے کی ضرورت ہے، تمام محکمے اپنے

ایریا کے مطابق پودوں کی تعداد بارے اپنی ڈیمانڈ سے آگاہ کریں۔

=-،-= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

انہوں نے واضح کیا کہ اب شجرکاری کے بارے میں کاغذی کارروائی نہیں ہو گی،

عملی اقدامات ہوں گے، جدید ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹ کے ذریعے شجرکاری مہم

کو مانیٹر کیا جائے گا۔ پودوں کی مانیٹرنگ کے لئے حکومت پنجاب خصوصی

موبائل ایپلی کیشن متعارف کرائے گی اور ہر پودے کی جیوٹیگنگ کی جائے گی،

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، تھانوں، پارکوں کے علاوہ

سڑکوں اور نہروں کے کنارے شجرکاری پر فوکس کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی

کمشنر ہیڈ کوارٹر رانا اخلاق احمد خان کو پلانٹ فار پاکستان مہم کے لئے فوکل

پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔ ڈی ایف او طارق محمود نے اس موقع پر بریفنگ دیتے

ہوئے بتایا کہ محکمہ جنگلات کی ملتان میں واقع نرسریوں میں 4 لاکھ پودے تیار

کر لئے گئے ہیں۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ضلع ملتان میں نہروں کے کنارے 1 لاکھ 25 ہزار پودے لگائے جائیں گے، محکمہ

جنگلات سکولز اور ہسپتالوں کو مفت پودے فراہم کرے گا، شہری محکمہ جنگلات

کی نرسری سے دو روپے میں نیم، بکائن، جامن، امرود اور کیکر کا پودا حاصل

کر سکتے ہیں۔

شہر اولیاء ملتان ، شہر اولیاء ملتان ، شہر اولیاء ملتان ، شہر اولیاء ملتان

Leave a Reply