0

شہریوں کو شناختی کارڈ پر درج پتہ کے مطابق ووٹ کے انتقال کی ہدایت

Spread the love

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رائے دہندگان کو شناختی کارڈ پر درج پتہ کے مطابق ووٹ کے انتقال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 27 کے مطابق اب انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر کروایا جاسکتا ہے۔ ایسے تمام رائے دہندگان جن کے نام انتخابی فہرستوں میں ان کے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ کسی دیگر پتہ کے مطابق درج ہیں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایکٹ کی روشنی میں 28فروری 2019تک اپنے ووٹ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق منتقل کروا لیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی ملک محمد سلیم اختر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتقال ووٹ کے اندراج کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2018 مقرر کی گئی تھی تاھم بعد ازاں ووٹرز کے مطالبے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتقال ووٹ کے اندراج کی تاریخ میں 28فروری تک توسیع کر دی۔واضح رہے کہ الیکشن رولز 2017 کے مطابق فارم نمبر 21 درخواست گزار بذاتِ خود جمع کروائے گا، بصورت دیگر فارم اختیار نامہ کے ساتھ بذریعہ اپنے والد، والدہ، خاوند /بیوی، بیٹے/دختر بھی جمع کروایا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply