شہریار آفریدی کا نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پرتشدد کا نوٹس

Spread the love

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گارڈ کی جانب سے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین واجد علی پر تشدد کا نوٹس لے لیا اور آئی جی اسلام آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارلیمنٹ سے روانگی کے وقت ان کے گارڈ کی جانب سے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کیا گیا جس سے وہ بے ہوش ہو گیا اور اسے بے ہوشی کے حالت میںہسپتال منتقل کر دیا گیا کیمرہ مین واجد علی نواز شریف کی فوٹیج بنا رہا تھا وزیر مملکت برائے داؔخلہ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Leave a Reply